انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 6

انوار العلوم - جلدے 4 خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۲۲ء کرتا ہوں کہ خدا تعالی ان کے اخلاص میں اور ترقی دے اور اور ایسے ہی آدمی دے۔ اس کے ساتھ ہی میں آپ لوگوں سے بھی چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کے لئے دعا کریں کہ خدا تعالی ان کو اور کام کرنے کی توفیق دے۔ دیکھو گجرات یا گوجرانوالہ کے علاقہ میں جو مبلغ کیا اس کا یہ فرض نہ تھا کہ تبلیغ کرتا بلکہ ہمارا بھی یہ فرض تھا کہ ہم بھی تبلیغ کے لئے جاتے اس لئے احسان فراموشی ہو گی اگر ہم ان مبلغوں کی قدر نہ کریں اور ان کے لئے دعا نہ کریں کہ خد تعالی ان کی تبلیغ کے اعلیٰ ثمرات پیدا کرے ۔ اللہ تعالی ایسے لوگ ہمیں کثرت سے دے اور اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ کے مخلص اور بے نفس انسان اس مقصد کے لئے پیدا ہوں۔ تحفہ شہزادہ ویلز اور اسکا ر پچھلے سا میں نے وعدہ کیاتھا کہ شاہزادہ ولی کے آنے پر ان کی خدمت میں جماعت کی طرف سے تحفہ پیش کیا جائے ۔ چنانچہ اللہ تعالی کے فضل سے اس وعدہ کو پورا کرنے کی مجھے توفیق ملی اور ایک کتاب لکھ کر پیش کی گئی۔ خدا تعالی کے فضل سے اس کتاب میں ایسا رنگ آگیا ہے کہ عیسائیوں میں تبلیغ کا ایک اعلیٰ طریق پیدا ہو گیا ہے اور باہر سے ایسے خط آ رہے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ عیسائیوں پر اس کا بڑا اثر ہو رہا ہے اور جہاں تک معلوم ہوا ہے پرنس آف ویلز پر بھی اس کا اثر ہوا ہے۔ چنانچہ ایک غیر احمدی اخبار نے لکھا بھی ہے۔ بے شک حکومت کا اثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم نہیں کہہ سکتے پرنس آف ویلز فوراً مسلمان ہو جائیں گے مگر صداقت اپنا اثر ضرور کرتی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اس کا اثر ضرور ہو گا خواہ جلد ہو یا بدیر ۔ اگر حضور شہزادہ ویلز پر اس کا اثر نہ ہوا تو ان کی اولاد اور ان کے ملک پر اس کا اثر ہو گا اور ضرور ہو گا کیونکہ مومن کا کوئی کام ضائع نہیں جاتا اور جس خلوص اور نیک نیتی سے میں نے یہ کتاب لکھی ہے اس سے مجھے امید ہے کہ ضرور اس کا نتیجہ پیدا ہو گا۔ چنانچہ ولایت سے خط آئے ہیں کہ جن لوگوں کو یہ کتاب پڑھنے کے لئے دی گئی ان پر اس کا ایسا اثر ہوا کہ گویا بجلی گر پڑی اور انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت ہی اعلیٰ کتاب ہے اور ضرور لوگوں پر اثر کرے گی۔ جن لوگوں نے یہ کہا وہ معمولی آدمی نہیں بلکہ بڑے بڑے لوگ ہیں اور بعض دوسرے ممالک کے مسلمانوں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ یہ اسلام کی بہت بڑی خدمت کی گئی ہے۔ مفتی محمد صادق صاحب امریکہ سے لکھتے ہیں کہ یہاں تحفہ شہزادہ ویلز کا اثر امریکہ میں اس کتاب نے بہت ہی اثر کیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا =