انوارالعلوم (جلد 7) — Page 5
انوار العلوم - جلدے خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ د کبر ۱۹۲۲ء لیکن جب وقت کی قربانی کی ضرورت ہو تو اس کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کوئی خلافت نہیں کہ مشورہ کی ضرورت اور اہمیت جس میں مشورہ نہ ہو ۔ اور میں ہمیشہ مشورہ لیتا ہوں اور مشورہ کی قدر کرتا ہوں۔ پہلے قادیان کے احباب سے مشورے ہوتے رہتے تھے مگر اب میں چاہتا ہوں کہ اس سلسلہ کو وسیع کیا جائے اور باہر کے احباب سے بھی مشورہ لیا جائے اور کم از کم سال میں ایک موقع تو ایسا ہو جس میں ساری جماعت کے نمائندوں سے مشورہ لیا جائے۔ اس کے بہت فوائد ہیں اور میں نے اس تقریر میں جو کانفرنس کے موقع پر کی تھی ان فوائد کو بیان کیا تھا پس احباب کو اس مجلس میں ضرور شامل ہونا چاہئے۔ تبلیغ کو باقاعدہ کرنے کے لئے اس سال میں نے تبلیغ کے حلقے مقرر کئے تبلیغ کے لئے حلقے تھے۔ بے شک ہر جگہ اور ہر ضلع میں ہم فی الحال آدمی مقرر نہیں کر سکتے تھے مگر پھر بھی جتنے آدمی اس کام کے لئے فارغ ہو سکتے تھے اور جن کو مقامی طور پر کام نہ تھا ان کو مقرر کیا گیا۔ یعنی دو مبلغ اس کام کے لئے مقرر کئے گئے ایک مولوی غلام رسول صاحب راجیکی اور دوسرے مولوی ابراہیم صاحب بقاپوری ۔ آئندہ سال امید ہے کہ مبلغین کی جماعت سے جو نئے آدمی نکلیں گے ان کو مقرر کیا جائے گا اور سلسلہ تبلیغ کو اور وسیع کر دیا جائے گا۔ میرا ارادہ ہے اگر یہ ارادہ خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہو کہ جس طرح کمشنریاں ہوتی ہیں اسی طرح تبلیغ کے حلقے مقرر کر دیں اور انتظام یہ ہو کہ ان حلقوں میں جو آدمی مقرر کئے جائیں وہ اس علاقہ کے لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر تبلیغ کا کام کریں اور جب زیادہ آدمی مل جائیں تو پھر ان علاقوں کو ضلعوں میں اور پھر تحصیلوں میں تقسیم کر کے ان میں مبلغ لگا دیئے جائیں اور اس طرح تبلیغ کا ایسا جال پھیلا دیا جائے کہ کوئی جگہ ایسی نہ ہو جہاں ہمارے آدمی نہ پہنچ سکیں۔ تبلیغ کے متعلق جو یہ نیا انتظام مقرر کیا گیا ہے اس کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ جن علاقوں میں یہ مبلغ مقرر کئے گئے ہیں ان میں بیداری پیدا ہو گئی ہے اور وہاں کے لوگ تبلیغ میں حصہ لینے لگ گئے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ کئی لوگ سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں اور ایک ایسی جماعت بھی پیدا ہو گئی ہے جو آئندہ داخل سلسلہ ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔ بے نفس مبلغین کے لئے دعا کے نفسی سے کام کرنے والے آدمی دیتے ہیں اور میں دعا بے