انوارالعلوم (جلد 6) — Page 537
انوار العلوم جلد 4 ۵۳۷ تحفه شهزاده ویلیز اور اس کی محبت اپنے دل میں رکھتا ہے آپ کے اس سفر کو کسی اور نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا ہیں ہم لوگ آپ کی اس ہمدردی اور ہمارے حالات سے دلچسپی رکھنے پر آپ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ جس طرح آپ نے اپنے باپ کی رعایا کی طرف محبت کی نظر ڈالی ہے وہ بھی آپ پر اپنی محبت کی نگاہ ڈالے ۔ حضور عالی ! ہماری جماعت نے جناب کے درود ہندوستان کی خوشی میں جناب کے لئے ایک علمی تحفہ تیار کیا ہے یعنی اس سلسلہ کی تعلیم اور اس کے قیام کی غرض اور دوسرے سلسلوں سے اس کا امتیازہ اور بانی سلسلہ کے مختصر حالات اس رسالہ میں لکھے ہیں اور اس میں جناب ہی کو مخاطب کیا گیا ہے سلسلہ کے موجودہ امام نے اسے لکھا ہے اور تیس ہزار آدمیوں نے اس کی چھپوائی میں حصہ لیا ہے تاکہ ان کے خلوص کے اظہار کی یہ بہ علامت ہوا اور ابھی وقت کی قلت مانع رہی ہے ورنہ اس سے بہت زیادہ لوگ اس میں حصہ لیتے۔ حضور شهزاده والاتبار ادہ والا تبار با ہم یہ تحفہ بوساطت گورنمنٹ پنجاب حضور میں پیش کرتے ہیں اور ادب و احترام کے ساتھ لیتی ہیں کہ کچھ وقت اس کے ملاحظہ کے لئے وقف فرمایا جا ۔ جائے۔ آخر میں پھر ہم جناب کو تہ دل سے درود ہندوستان اور پھر ورود پنجاب پر جو مرکزہ سلسلہ احمدیہ ہے خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اپنے والد مکرم سے ہماری طرف سے عرض کر دیں کہ ہماری جماعت با وجود اپنی کمزوری ناطاقتی اور قلت تعداد کے ہر وقت جناب کے لئے اپنا مال جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے اور ہر حالت میں آپ اس جماعت کی وفاداری پر اعتماد کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت دے اور آپ کے قدم کو اپنی خوشنودی کی راہوں پر چلائے اور ہر ایک آفت زمانہ سے آپ کو محفوظ رکھے۔ بلکہ اپنی مدد اور نصرت کا دامن آپ کے سر پر پھیلائے۔ له VICTORIA, QUEEN سلطنت انگلستان کی ملکہ اور قیصرۂ ہند - ۱۸۳۷ء میں تاج پوشی ہوئی ۔ ۴۰ ۱۸ ء میں شہزادہ البرٹ آف سیکس کو برگ سے شادی ہوئی۔ ۱۸۷۶ء میں قیصرہ ہند کا خطاب ملا۔ EDWARD VII انسائیکلو پیڈیا برٹنی کا جلد ۲۳ صفحه ۱۲۴ تا ۱۳۰ ) گریٹ بریٹین اور آئر لینڈ کا بادشاہ ہندوستان کا حکمران ملکہ وکٹوریہ کا بڑا بیٹا جو ملکہ کی وفات کے بعد سلطنت کا جانشین ہوا۔ ولیٹ منٹر ایبے میں تاج پوشی و راگست ۱۹۰۲ ء کو ہوئی جبکہ دہلی (ہندوستان) میں