انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 532 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 532

تجفه شهزاده ویلیز ۵۳۲ انوار العلوم جلد 4 ان کو دیا ہے ۔ جو آج سے پہلے مرچکے ان میں سے بہت ہوں گے جو خواہش کرتے ہوں گے کہ کاش ! ہم سے سب کچھ لیا جاتا اور مسیح کا زمانہ ہم کومل جاتا اور جو آئندہ آئیں گے لیکن دیر کے بعد پیدا ہوں گے وہ بھی خواہش کریں گے کہ کاش ! ہم سے سب نعمتیں لے لی جاتیں مگر خدا کے مرسل کا قرب پاتے۔ پس اے شہزادہ والا جاہ ! اس وقت کو غنیمت سمجھنے اور ان نشانوں پر یقین لائیے جو خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں دکھائے ہیں اور اس کی بادشاہت میں داخل ہو جائیے کہ خدا کی بادشاہت میں داخل ہونا سب بادشاہتوں سے بڑا ہے باقی سب بادشاہتیں چھوڑنی پڑتی ہیں مگر یہ بادشاہت کبھی نہیں چھڑائی جاتی ۔ باقی سب بادشاہتوں کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ ایک کے بعد دوسرا وارث ہو لیکن اس بادشاہت کے ایک ہی وقت میں باپ اور بیٹا اور سب جو ان کے ساتھ شامل ہونا چاہیں وارث ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے کھل رہے ہیں ان میں داخل ہو جائیے اور اگلی زندگی کے لئے سامان جمع کر لیجئے ۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے جس قدر زیادہ نعمتیں دی ہیں اسی قدر اس کے مطالبات بھی آپ سے زیادہ ہیں کیونکہ وہ جس کو زیادہ دیتا ہے اس سے پوچھتا بھی ہے کہ میرے ان احسانات کی تو نے کیا قدر کی ؛ پس اللہ تعالیٰ کے احسانات پر نظر کرتے ہوئے اس کی اطاعت میں دوسروں سے زیادہ کوشش کیجئے اور اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہئے آ واز پر لیک کئے آپ نے دیکھا کہ جنگ کے موقع پر آپ کے والد حضور ملک معظم کی آواز پر کس طرح دنیا کے دور کناروں سے لوگ بیک کہتے ہوئے دوڑ پڑے تھے ہیں جس طرح آپ کی رعایا نے اپنے بادشاہ کی آواز پر سب کام چھوڑ کر اس آواز کا رخ کر لیا ۔ آپ بھی اس بادشاہ کی آواز پر جو ہمارا اور آپ کا دونوں کا بادشاہ ہے دنیا کی سب روکوں کو دور کر کے لبیک کا نعرہ لگاتے ہوئے اس کی طرف دوڑ پڑیں تا جس طرح خدا نے آپ کو دنیا کی نعمتیں دی ہیں دین میں بھی حصہ وافر عطا فرمادے ۔ خدا تعالیٰ نے دنیا میں ہدایت کا ایک محل تیار کیا ہے اور ایک بڑی دعوت کا سامان کر کے اپنے بندوں کو بلایا ہے خواہ بادشاہ ہوں یا غیر بادشاہ اور ہم لوگ اس عقیدت کی وجہ سے جو ہمیں آپ کے خاندان سے ہے چاہتے ہیں کہ آپ اس سے محروم نہ رہ جائیں اس لئے اسے شہزادہ ویلیز ! ہم بعد محبت و اخلاص آپ کو ا و اخلاص آپ کو اس امر کی اطلاع دیتے ہیں ہم نے آپ کے لئے دروازہ کھول دیا ہے۔ دنیا کی باتوں کی پرواہ نہ کیجئے آگے بڑھئے اور زمین و آسمان کے بادشاہ پہلوں اور کچھیلوں کے بادشاہ اور اس جہان اور دوسرے جہان کے بادشاہ کے بلاوے کو قبول کرتے ہوئے اس کے بت コン