انوارالعلوم (جلد 6) — Page 518
انوار العلوم جلد 4 ۵۱۸ تحفه شهزاده و بایز مکانات کو بھی صدمہ پہنچا۔ یہ زلزلہ ایسے مقام پر آیا جس کی نسبت تمام ماہرین علم طبقات الارض یہ خیال کر چکے تھے کہ یہاں اب زلزلہ نہیں آسکتا مگر خدا تعالیٰ کے اقتدار کے آگے بندوں کے علم اور ان کی سمجھیں کیا کام دے سکتی ہیں ؟ اور پھر اس نشان کی شان اور بھی بڑھ جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ اس زلزلہ کے بعد جاپان کے ایک مشہور عالم نے جب یہ خبر دی کہ اب ایک سو سال تک کوئی سخت دھکتے والا زلزلہ ہندوستان میں نہیں آسکتا اور دھرم سالہ اور اس کے گردو نواح میں ماہرین فن کے اطمینان دلانے پر گورنمنٹ نے چھاؤنی کی عمارتیں بھی شروع کرا دیں ۔ تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ پھر زلزلہ آئے گا اور آئے گا بھی موسم بہار ہیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ فروری شاہ میں پھر ایک سخت زلزلہ آیا جس سے گو اس قدر نقصان جانوں کا نہیں ہوا کیونکہ لوگ اس وقت چھپروں میں رہتے تھے لیکن مکانات جو دوبارہ تعمیر ہو رہے تھے گر گئے اور بہت سا مالی نقصان ہوا ۔ اور گورنمنٹ کو کئی سرکاری مکانات کا بنوانا ملتوی کرنا پڑا ۔ اس نشان کے متعلق آپ نے یہ بھی بتایا تھا کہ یہ ہندوستان کے باہر دوسرے ملکوں میں بھی ظاہر ہوگا اور متواتر سخت زلزلے آئیں گے ۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ پچھلے سترہ سال میں جسقدر زلزلے آئے ہیں اور جسقدر موتیں ان سے ہوئی ہیں اور جس قدر مالی نقصان ان سے لوگوں کو اٹھانا پڑا بی اور سے ہیں اور جس قدر عالی امر کا ثبوت تھا کہ آپ کا بھیجنے والا جس طرح فضاء پر تصرف رکھتا ہے اسی طرح زمین کے اندرونی ام کا تھاکہ کا والا حتی فضاء پر رکھتا ہے اسی تغیرات بھی اس کے قبضہ میں ہیں اور اس کا علم وسیع ہے ۔ ہے اس قدر نقصان کسی پہلے زمانہ میں تین سو سال کے زلزلے ملا کر بھی نہیں ہوا اور یہ نشان اس ساتواں معجزہ : انسانی نسل کی زیادتی کے متعلق آپ کے معجزات کی ساتویں شمال کے طور پر ہم وہ معجزہ پیش کرتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان کی نسلی زیادتی یا کسی پر بھی اللہ تعالیٰ کا تصرف ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کے ایک دشمن مولوی سعد اللہ ساکن لدھیانہ نے آپ کی نسبت بیان کیا کہ یہ مرجائیں گے اور ان کے بعد ان کا سلسلہ تباہ ہو جائے گا کیونکہ پیچھے سلسلہ کا چلانے والا کوئی نہ ہو گا اس پر آپ کو العام ہوا کہ تیرا دشمن ہی بے اولاد رہ جائے گا۔ تو الیا نہیں ہوگا جس وقت یہ الہام شائع کیا گیا مولوی سعد اللہ کا ایک لڑکا پندرہ سولہ سال کا موجود تھا اور ابھی وہ جوان آدمی تھا اس کے ہاں ولاد ہو سکتی تھی مگر اس پیشگوئی کے بعد اس کے اولاد کا سلسلہ بند ہوگیا اور آخر وہ خود بھی اپنے لڑکے تذکره صفحه ۲۷۸ و صفحه ۶۰۲ ایڈیشن چهارم