انوارالعلوم (جلد 6) — Page 517
انوار العلوم جلد 4 ۵۱۷ تحفه شهزاده ویلیز ہے جو اس ملک میں اور دوسرے ملکوں میں ظاہر ہو گی اور پریشان کرے گی اور یہ کہ وہ خصوصیت سے یورپ اور دیگر مسیحی ممالک میں پڑے اور گی۔ اس چنانچہ انفلوئنزا کا پچھلا حملہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ایک زبر دست ثبوت تھا جس سے دو کروڑ کے قریب لوگ مر گئے اور یہ یورپ سے شروع ہوا اور پھر زیادہ تر یورپ یا دیگر مسیحی مالک میں ہی پھیلا۔ یا پھر ان ممالک میں کہ جو مسیحیوں کے ماتحت ہیں گو کہا جاتا ہے کہ یہ بیماری نئی نہیں مگر حملہ و با کی شکلیں کئی نئی تھیں جو پہلے نہیں دیکھی گئی تھیں اور اب تک کئی نئی صورتوں میں یہ ظاہر ہو رہا ہے اور متواتر اس کی رو یورپ سے ہی شروع ہوتی ہے اور اس وقت بھی جرمنی اور فرانس اور انگلستان میں تباہی پھیلا رہا ہے اور صرف لندن شہر میں اس رسالہ کی تصنیف سے پہلے ہفتہ میں دو سو کے قریب موت اس مرض سے ہوئی ہے اور بعض مقامات کے متعلق تازہ خبردی نے ظاہر ہوتا ہے کہ تیسرے حصہ سے زائد ڈاکٹر ہی بیمار ہیں اور ٹرام کاروں وغیرہ کے کام بھی بند ہو رہے ہیں اور پوپ بھی اس مرض میں مبتلاء ہے اور اس کی حالت نازک ہے اور ابھی نہیں کہ سکتے کہ یہ پیشگوئی کسی حد تک اپنا ظہور دکھائے گی اور کب تک لوگ اس وباء کے شکارہ ہوں گے ؟ ابعد کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ پوپ بینی ڈکٹ مر گیا ہے ) ۔ سے معلوم ہوتا ہے مر گیا تیرے چھٹا معجزہ : تغیرات زمینی کے متعلق چھٹی مثال آپ سے معجزات میں سے ہم تغیرات مثال آپ کے میں سے زمینی کے متعلق پیش کرنی چاہتے ہیں ۔ حضرت میشیح نے خبر دی تھی کہ ان کی آمد ثانی کے موقع پر خطر ناک زلزلے بھی آئیں گے اور اگر زلزے نہ انکی کے موقع پرخط زیرے بھی کیے اور اگرن آتے تو آپ کے دعوے پر لوگوں کو شک ہوتا ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی تائید کے لئے اور آپ کی صداقت کے اظہار کے لئے آپ کو قبل از وقت اطلاع دی کہ زلزلہ کا دھکا اور ایک عربی الهام اس کے ساتھ ہوا جس کے یعنی ہیں کہ اس زلزلہ سے ایسی سخت تباہی آئے گی کہ دائمی رہائش کے مکان بھی اور وہ مکان بھی جو عارضی رہائش کے لئے بنائے جاتے ہیں تباہ ہو جائیں گے یہ الہامات اسی وقت اخبارات سلسلہ احمدیہ میں شائع کر دیئے گئے تھے۔ چنانچہ ان کی اشاعت کے کچھ عرصہ بعد ۴ اپریل شانہ کا وہ خطرناک زلزلہ آیا جس سے میں ہزار کے قریب آدمی مر گئے اور کئی شہر اور گاؤں تباہ ہو گئے اور جیسا کہ الہام میں اشارہ تھا مستقل رہائش کے مکانوں کے علاوہ عارضی رہائش کے مقامات یعنی چھاؤنیاں بھی تباہ ہوئیں ۔ چنانچہ دھرم سالہ کی چھاؤنی کے مکانات بالکل برباد ہو گئے اور ڈلہوزی اور دوسری بعض اور جگہوں کی چھاؤنیوں کے تذکرہ صفحه ۵۱۵ و ۶۵۵ ایڈیشن چهارم