انوارالعلوم (جلد 6) — Page 516
انوار العلوم جلد 4 ۵۱۶ تحفه شهزاده و میز چوتھا معجزہ : تغیرات فضائی کے متعلق چوتھی مثال آپ کے معجزات میں سے تغیرات فضائی کے متعلق ہم پیش کرتے ہیں ۔ جب آپ کی تکذیب بہت بڑھ گئی تو آپ ن دوائی کہ اللہ تعالی شریروں اور سرکشوں کے لئے طاعون نازل کرے تامسیح اول کی پیشنگوئی بھی پوری ہو کر لوگوں کے لئے حجت ہو اور لوگوں کے دلوں میں خوف خدا بھی پیدا ہو اور اس دعا کو شائع بھی کر دیا ۔ پھر آپ نے ایک کتاب نور الحق میں شائع کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ سورج اور چاند کے گرہن کے نشان کے بعد بھی اگر لوگ توجہ نہیں کریں گے تو سخت عذاب نازل ہوگا اور پھر یہ خبر دی کہ تمام پنجاب میں گاؤں گاؤں اور شہر شہر و با پڑے گی اور ان خوابوں اور الہامون کو کتابوں اور اخباروں میں شائع کرا دیا اس کے بعد ہندوستان اور پنجاب میں وہ سخت طاعون پڑی کہ اس سے تیس لاکھ کے قریب آدمی ابتک مرچکا ہے ۔ یہ ایک زبر دست نشان ہے کیونکہ کسی انسانی طاقت میں نہیں ہے کہ اس طرح فضا میں تغیرات پیدا کر دے جس سے وبا کے جراثیم میں جوش پیدا ہو جائے اور ملک کا ملک ان کے اثر کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائے ۔ تمام ہندوستان اس وبا کے اثر اور نشانات کو ظاہر کر رہا ہے اور تباہ خاندان اور اُجڑے ہوئے گھر اس امر پر شہادت دے رہے ہیں کہ اللہ تعالٰی کے فرستادوں کا انکار ایک خطر ناک بات ہوتی ہے جس کو اللہ تعالی باوجود رحیم کریم ہونے کے برداشت نہیں کر سکتا کیونکہ اگر وہ اس بات کو برداشت کرے تو لوگ ہمیشہ کی زندگی سے محروم رہ جائیں اور شرارت میں بڑھتے جائیں ۔ بڑھتے جائیں۔ پانچواں معجزہ پہلی قسم کے معجزات کی ایک اور مثال بھی پہلی قسم کے معجزات کی ایک اور مثال بھی میں پیش کر دینی مناسب سمجھتا ہوں میوند بہ کے زیادہ اہم ہے اور سے یہ کیونکہ وہ بہ سبب تازہ ہونے کے زیادہ اہم ہے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ماموروں کی صداقت ثابت کرنے کے لئے کئی وبائیں بھی پیدا کر دیتا ہے ۔ آج سے میں پچیس سال پہلے آپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ کئی قہ ہے کہ کئی قسم کی بیماریاں پھیلیں گی اور جانیں ضائع ہوں گی پھر آپ نے خبر دی کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ خدا کا وعدہ ہے کہ ایک نئی و با بھی جس سے اس ملک کے لوگ نا واقف ہیں اس ملک میں پھیل جائے گی اور انسان حیرت میں پڑیں گے کہ کیا ہونا چاہتا ہے ؟ اور یہ کہ ایک سخت اور خوفناک قسم کی طاعون ظاہر ہونے والی