انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 481 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 481

انوار العلوم جلد 1 ۴۸۱ تحفه شهزاده و بیز میں اس کے نام پر ایک رسول بھیجا گیا ہے اور اس میں مسیح کے رنگ کو دیکھے ورنہ اور کوئی ذریعہ شیخ کے دیکھنے کا نہیں ہے۔ آنے والا آچکا ۔ مبارک ہیں وہ جو اس کو پہچانتے اور اس پر ایمان لاتے ہیں۔ ہاں اسلام کا منادی اور آخری شریعت کا پورا کرنے والا اور اسے ثابت کرنے والا آگیا تا اس کے ذریعہ سے وہ لوگ جو دنیا کے کناروں پر لیتے ہیں خدا کی بادشاہت میں داخل ہوں اور نبیوں کے سردار محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کو اختیار کریں جس کی غلامی اختیار کئے بغیر کوئی نجات نہیں اور جو اسے قبول نہیں کرتا اس کے لئے دانت پینے اور رونے کے سوا اور کچھ نہیں جس طرح پہلا مسیح کوئی نئی شریعیت نہیں لایا تھا بلکہ موسی کے دین کے استحکام اور اس کے قیام کے لئے آیا تھا یہ میسیج بھی مثیل موسیٰ کے دین کے استحکام اور اس کی اشاعت کے لئے آیا ہے اور اگر پہلی دفعہ صیح اس منادی کے لئے آیا تھا کہ دکھیو خدا کی بادشاہت آنے والی ہے پیس ہوشیار ہو جاؤ، جہان کا سردارہ آنے والا ہے چوکس ہو جاؤ، دائی نجات کا وارث پیدا ہونے والا ہے خبردار ہو جاؤ تو اس دفعہ مسیح کے آنے کی غرض یہ ہے کہ لوگوں کو بتائے کہ خدا کی بادشاہت آچکی ، جہان کا سردار آچکا ، دائمی نجات کا وارث پیدا ہو چکا آؤ اور اس کی غلامی میں داخل ہو جاؤ اور میرے پیچھے چلو تا میں تمہیں اس کے گھر میں داخل کروں اور اس کے دستر خوان پر تم کو جگہ دوں کیونکہ اس کے گھر کی کنجیاں میرے سپرد کی گئی ہیں اور اس کے دستر خوان کا انتظام مجھے سونپا گیا ہے ۔ ار کہا جائے کہ ہم کیونکہ مجھی کہ جو کچھ اس نے کہا وہ درست ہے ؟ اور وہ فی الواقع میشیح کا نام پاکر خدا وند خدا ہی کی طرف سے آیا ہے اور اس نے جو کچھ اسلام کی نسبت کہا ہے وہ درست ہے ؟ کیونکہ ہمیں پہلے سے ڈرایا گیا ہے کہ :۔ خبردار کوئی تمہیں گراہ نہ کرے کیونکہ بہتیرے میرے نام پر آئیں گے اور کہیں گے کہ میں مسیح ہوں ۔ اور بہتوں کو گمراہ کریں گے امتی باب ۲۴ آیت ۵۰۴ * اور یہ بھی لکھا گیا ہے کہ :۔ جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اُٹھیں گے اور ایسے بڑے نشان اور کرامتیں دکھا دیں اور کھادیں گے کہ اگر ہو سکتا تو دے برگزیدوں کو بھی گمراہ کرتے " رمنی باب ۲۴ آیت ۲۴ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء ) تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہر ایک صداقت کے پرکھنے کے کوئی نشان ہوتے ہیں انہی نشانوں کے نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء