انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 435 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 435

انوار العلوم جلد 4 ۴۳۵ هستی باری تعالی باتیں بطور مثال بتائی ہیں تا معلوم ہو کہ خدا تعالیٰ کی صفات ہمارے لئے نئے علوم بیان کرتی ہیں۔ حضرت مسیح موعود نے خدا حضرت مسیح موعود کے متعلق صفات الہیہ کے نظارے کی صفات کیا ملا کی صفات کا علم سیکھا اور ان کے اثر کے نظارے دکھائے لوگوں نے آپ کا مقابلہ کیا اور آپ کو ہلاک کرنا چاہا حضرت صاحب نے ان کے مقابلہ کے لئے خدا تعالیٰ کی صفت قیوم سے مدد طلب کی اور مخالف نا کام ہے، پھر تکلیف پہنچانے کی کوشش کی اس کے لئے آپؐ نے حفیظ صفت کو بلایا اور آپ دشمنوں کی شرارتوں سے محفوظ رہے علم کے متعلق مخالفوں نے آپ کو کہا کہ جاہل ہے عربی کا ایک صیغہ نہیں جانتا مگر آپ نے کہا مجھے پتہ ہے کہ علم کا خزانہ کہاں ہے میں وہاں سے علم لے آؤں گا ۔ چنانچہ آپ نے خدا تعالیٰ کی صفت علیم کو پکارا اور آپ کو بے نظیر علم دیا گیا۔ آپ فرماتے تھے کہ ایک دفعہ چانیں ہزار الفاظ کا مادہ ایک منٹ میں خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈال دیا ۔ مادہ منٹ میں خدا میرے تھی۔ پس دیکھو خدا کی صفات کا علم حاصل کر کے آپ کیا سے کیا بن گئے۔ گویا کہ آپ اس دنیا کے آدمی ہی نہ رہے آسمانی عالم کے وجود ہو گئے ۔ صفات الہیہ کا علم رکھنے والے کے نزدیک بادشاہ کی حقیقت جو کوئی اس علم کو حاصل کرتا ہے اس کی خاص حالت ہو جاتی ہے دیکھو ایک بادشاہ کی نسبت لوگ کہتے ہیں اس کا بڑا اقبال ہے مگر میں کہتا ہوں اس شخص کے مقابلہ میں اس کی کیا حقیقت ہے جسے صفات الہیہ کا علم حاصل ہو گیا۔ دنیوی بادشاہوں کے خزانے ختم ہو جاتے ہیں مگر یہ جس بادشاہ سے تعلق رکھتا ہے اس کے خزانے کبھی ختم نہیں ہوتے ۔ پھر ان بادشاہوں کو ایسی دقتیں پیش آجاتی ہیں جن کا وہ کوئی علاج نہیں کر سکتے چنانچہ جرمنی کے ایک قیصر کو خناق ہو گیا بیسیوں ڈاکٹروں نے زور لگایا مگر کچھ نہ کر سکے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو لوگ اس کے در پر گرنے والے ہیں وہ ایسی بیماریوں سے جو سخت تکلیف دہ ہوں یا ڈراؤنی ہوں محفوظ رہتے ہیں۔ یورپ کے اخبارات نے مذکورہ بالا قیصر کی وفات پر لکھا کہ بڑے بڑے ڈاکٹر تین دن تک ملک الموت سے جنگ کرتے رہے لیکن آخر کار ملک الموت کامیاب ہو گیا۔ یہ بادشاہ اس تکلیف سے مرا تھا کہ دیکھنے والے بتیاب ہو ہو ہو جاتے تھے۔ مگر جس شخص سے اس کا تعلق ہو جس کے قبضہ میں ملک الموت ہے وہ کب اس قسم کے خطرات کی پرواہ کر سکتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ نبی کی جان ملک الموت انجام آتھم - روحانی خزائن جلدا ) صفحه ۲۳۴