انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 414 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 414

انوار العلوم جلد 1 ۴۱۴ هستی باری تعالیٰ کو پیدا کرے ۔ اسی طرح جب رحمن کی صفت سنے تو اس صفت کو اپنے اندر محفوظ کرلے۔ ورنہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو خدا کے ننانو سے نام یاد کرلے وہ جنت میں چلا جائے گا کیونکہ اس طرح تو جنت ایک کھیل بن جاتا ۔ پس حق یہی ہے کہ حفظ کے معنے محفوظ کر لینے اور باہر نہ نکلنے دینے کے ہیں اور اس کا یہ مطلب ہے کہ انسان سبحان ، قدیر ، رحمن ، رحیم وغیرہ بن جائے اور وہ انسان جو اپنے اندر خدا تعالیٰ کی ننانوے صفتیں پیدا کر لے گا وہ جنت میں نہ جائے گا تو پھر اور کون جائے گا۔ رویت اللی جب اس بات کا پتہ لگ جائے کہ انسان خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرسکتا ہے تو عالم ہی بدل جاتا ہے ۔ پہلے تو یہی سوال تھا کہ خدا ہے یا نہیں ؟ اور اگر ہے تو اس کی کیا صفات ہیں ؟ جب صفات کا پتہ لگا تو ان پر غور کیا کہ ان کا ہم پر کیا اور کس طرح اثر پڑتا ہے ؟ پھر جب معلوم ہوا کہ وہ نہایت وسیع ہیں اور پھر یہ معلوم ہوا کہ وہ صفات میرے اندر آسکتی ہیں اور اس طرح خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا ہو سکتا ہے تو اس مقام پر انسان کے خیالات میں عجیب تغیر پیدا ہو جائے گا۔ اس وقت اس کی حالت ایسی ہی سمجھ لو جیسے کسی بچہ کو شہر میں لے جائیں وہ ضرور کہے گا کہ میں یہ چیز بھی لے لوں اور یہ بھی لے لوں۔ اسی طرح بندہ کا حال ہو گا جب مذکورہ بالا طاقتوں والا خدا ثابت ہو گیا تو اس کے دل میں طبعاً خواہش ہو گی کہ میں اسے دیکھوں اور اس کا قرب حاصل کروں اور وہ ضرور سوال کرے گا کہ کیا رویت الہی حاصل ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ اس سوال کے کئی جواب ہیں اس لئے کہ پچھلے علمائے روحانی میں اس کے متعلق اختلاف ہوا ہے بعض کا خیال ہے کہ روبیت الہٰی ناممکن ہے کیونکہ خدا وراء الوری ہے اور بندہ مادی بہتی ہے اس لئے نا ممکن ہے کہ بندہ خدا کو دیکھ سکے ۔ بندہ بندہ ہے اور خدا خدا ۔ پس رویت الٹی بندہ کے لئے نہ اس دنیا میں ممکن ہے اور نہ اگلی دنیا میں کیونکہ وہاں بھی وہ بندہ ہی رہے گا پھر وہ کہتے ہیں کہ خدا کو خواب میں دیکھنا بھی ناممکن ہے اگر انسان خواب میں خدا کو دیکھ سکتا تو ان آنکھوں سے بھی دیکھ سکتا اس لئے وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں خدا کو دیکھے تو شیطان دھوکا دینے کے لئے اسے دکھائی دیتا ہے ۔ بعض کہتے ہیں کہ اس جہان میں انسان خدا کو نہیں دیکھ سکتا لیکن اگلے جہان میں دیکھ لے گا۔ بعض کہتے ہیں کہ دونوں جہان میں خدا کو دیکھنا ممکن ہے یہاں بھی انسان خدا کو دیکھ سکتا ہے اور اگلے جہان میں بھی دیکھے گا ۔