انوارالعلوم (جلد 6) — Page 392
انوار العلوم جلد 4 ۳۹۲ ** هستی باری تعالی دیگر اشیاء کے پیدا کرنے کی وجہ کوئی کر سکتا ہے کہ یہ مخلوق تو وہ ہے جوزی رح ہے ان کے متعلق تم نے کہہ لیا کہ اس کی اپنی جدا گانہ ہستی بھی ہے لیکن بجلی وغیرہ نقصان رساں چیزیں کیوں پیدا کی گئی ہیں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی چیزیں بھی خدا تعالیٰ کے قانون کے ماتحت پیدا ہوئی ہیں اور ہمیشہ سے موجود ہیں یہ نہیں ہوتا کہ جب کسی پر بجلی گرنی ہوتی ہے اس وقت اسے پیدا کر کے بھیجتا ہے اس نے ایک قانون بنا دیا ہے اس قانون کے خلاف جو چلتا ہے وہ ہلاک ہوتا ہے ۔ پھر ایسی چیزوں میں فائدے بھی ہوتے ہیں بلکہ ان کا فائدہ زیادہ ہے اور نقصان کم ہے۔ مثلاً طبعی طور پر جو دلوں کو ڈرانے والی چیزیں ہیں ان میں سے سب سے زیادہ خطر ناک زلزلہ ہے مگر یہی زلزلہ ہے جس کے ذریعہ سے دنیا قابل رہائش بنی ہے اور اب بھی اس کے ذریعہ سے تغیرات پیدا ہوں پیدا ہو رہے ہیں جن میں سے بعض کو سائنس دان سمجھتے ہیں اور بعض ابھی ان پر بھی مخفی ہیں۔ در حقیقت زلزلہ دنیا کی زندگی کو لمبا کرنے کے لئے آتا ہے اور اس کے ذریعہ سے انسان کے لئے ضروری اشیاء کے خزینے پیدا کرنے یا انہیں محفوظ رکھنے کا سامان پیدا کیا جاتا ہے ۔ انبیاء کے وقت اسی لئے زلزلے آتے ہیں کہ دنیا کے قیام کی صورت پیدا ہو۔ اسی طرح اگر کسی پر بجلی گرتی ہے تو اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ ایسا شخص ایک عام قانون کی زد میں آگیا ہے اگر وہ مومن ہے تو اس کو اس کا بدلہ آخرت میں مل جائے گا ۔ اور اگر کافر ہے تو اس کو اس کے اعمال کی سزا مل گئی۔ مگر یہ بھی یاد رکھا جا چاہئے کہ بجلی سے اگر ایک آدمی مرتا ہے تو لاکھوں کی جان بچتی ہے کیونکہ بجلیوں کے ذریعہ سے ہزاروں قسم کے زہر اور زہریلے جرمز مرتے ہیں۔ اسی بجلی سے روشنی کی جاتی ہے ، رہیں چلائی جاتی ہیں کارخانے چلائے جاتے ہیں لاکھوں آدمی ان بجلی کے کارخانوں میں ملازمت کرکے روٹی کھاتے اور زندگی بسر کرتے ہیں پھر ہزاروں بیماریوں سے لوگ اس کے ذریعہ شفاء پاتے ہیں، کئی بیماریاں اس کے ذریعہ دور ہو جاتی ہیں۔ اس کی قومیں ان لوگوں کو نظرآتی ہیں مگر اس کے زندگی بخش اثر نظر نہیں آتے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اعتراض کرنے سے غرض ہے احقاق حق سے غرض نہیں۔ بیماریاں کیا ہیں اور کیوں ہیں ؟ دہریے یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ اچھا بجلی ، زلزلہ وغیرہ ہیں ؟ می میں اور موذی جانوروں میں تو حکمتیں ہیں مگر بیماریاں کیوں پیدا کی گئی ہیں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ پہلے یہ دیکھنا چاہئے کہ بیماری کیا چیز ہے؟ اول جب GERMS