انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 375 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 375

انوار العلوم جلد 1 ۳۷۵ ہستی باری تعالیٰ کی ہی ہے کیونکہ اس کے سوا کوئی اور وجود ہی نہیں جب اس کے سوا کوئی اور وجود ہی نہیں تو اس کے سوا کوئی معبود بھی نہیں ۔ نہیں۔ قرآن کریم کی آیت أَجَعَلَ الأَيمَةَ الهَا وَاحِدًا - (م (4) سے بھی یہ لوگ یہ ستدلال کرتے ہیں کہ خدا کے سوا اور کچھ نہیں کیونکہ کہتے ہیں کہ کفار نے کلمہ شریفہ کے معنے ہی سمجھے ہیں کہ جن کی تم عبادت کرتے ہو وہ خدا کا غیر نہیں ہیں بلکہ خدا کا جزو ہیں تبھی وہ کہتے ہیں کہ اس نے تو اتنے معبودوں کو ایک ہی معبود بنا دیا اور وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ چونکہ کفار جو عربی کے ماہر تھے کلمہ شریفہ کے یہی معنے سمجھتے ہیں اور قرآن کریم نے اس کا رد بھی نہیں کیا اس سے معلوم ہوتا نے ہے کہ جو معنے انہوں نے کلمہ شریفہ کی طرف منسوب کئے ہیں ان کو صحیح تسلیم کرلیا گیا ہے ۔ ۔ تیسری دلیل یہ لوگ آیت نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ - ( : ١) سے پیش کرتے ہیں ۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم رگ جان سے بھی انسان کے زیادہ قریب ہیں اب یہ کسی طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی غیر وجود رگ جان سے زیادہ قریب ہے پس اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ ہم خدا کا جزو ہیں کیونکہ وجود مطلق وجود مفید سے زیادہ قریب ہوتا ہے ۔ چوتھی دلیل یہ دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نسبت قرآن کریم میں آتا ہے کہ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْأَخِيرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ (الحدید (۲) پس جب خدا ہی اول ہے وہی آخر وہی اندر وہی باہر تو اور کیا چیز باقی رہی ؟ ایک دلیل یہ بھی دیتے ہیں کہ قرآن کریم میں آیا ہے لِلَّهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ (الرعد : ۱۷) زمین و آسمان میں جو کوئی بھی ہے خدا کو ہی سجدہ کر رہا ہے ۔ اب اگر خدا کے سوا دنیا میں کچھ اور بھی ہے تو پھر یہ غلط بات ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ اور وجودوں کو بھی سجدہ ہے تو ہے بھی کرتے ہیں۔ اگر بت خدا نہیں تو معلوم ہوا کہ خدا کے سوا اور کو بھی سجدہ کیا جاتا ہے اور یہ آیت درست نہیں رہتی اس لئے معلوم ہوا کہ وہ بھی خدا ہی ہیں ۔ اگر کہا جائے کہ اگر یہ درست ہے تو پھر شرک کیا چیز ہے اور کیوں لوگوں کو دوسری چیزوں کے آگے سجدہ کرنے سے روکا جاتا ہے تو وہ اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ سب کچھ خدا ا یہ ہیں ہی ہے پھر بھی بعض مظاہر کی پرستش شرک ہی کہلائے گی۔ کیونکہ جو لوگ بتوں کو سجدہ کرتے ہیں وہ انہیں خدا سمجھ کر نہیں کرتے ۔ بلکہ خدا کے قائم مقام سمجھ کر کرتے ہیں ہیں چونکہ وہ یہ خیال کرتے ہوئے ان کو سجدہ کرتے ہیں کہ یہ خدا نہیں ہیں اس لئے ان کا یہ فعل شرک ہے ۔