انوارالعلوم (جلد 6) — Page 329
انوار العلوم جلد 4 ۳۲۹ ہستی باری تعالی سے اللہ تعالیٰ نے میاں عبد الکریم کو شفاء دی اور وہ خدا کے فضل سے اب تک زندہ ہیں پس ثابت ہوا کہ اس طبعی قانون کے اوپر ایک ہستی حاکم ہے جس کے ہاتھ میں شفاء دینے کی طاقت ہے ۔ صفت عالم الغيب ساتویں مال کے طور پر میں فت عالم الغی کو پیش کرتا ہوں اسمیں کیا شک ہے کہ اگر انسان کو بلا ظاہری تدابیر کے ایسے علوم پر آ گاہی حاصل ہونے لگے جن کا جاننا انسان کے لئے نا ممکن ہے تو ماننا پڑے گا کہ ایک عالم الغیب خدا موجود ہے۔ جس کی طرف سے اپنے خاص بندوں کو خاص علم د بندوں کو خاص علم دیا جاتا ہے ۔ بعض لوگ کہہ دیا دیا کرتے ہیں کہ یہ کیوں نہ مانا جائے کہ ایسے لوگوں کو علم غیب معلوم کرنے کا کہ علم کوئی طریق معلوم ہو گیا ہے وہ اسی طریق کے ذریعہ سے علم غیب معلوم کر کے ایک وہی خدا کی طرف منسوب کر دیتے ہیں ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ اگر یہی بات ہوتی کہ ان لوگوں کو کوئی خاص طریق معلوم ہوگیا ہوتا تو کیوں اس کے ذریعہ سے اپنی بڑائی نہ منواتے اور کیوں خواہ مخواہ اس علم کو کسی اور ہستی کی طرف منسوب کرتے اور ساتھ ہی اپنی کمزوری اور اس کی طاقت کا اظہار کرتے رہتے اور اپنے آپ کو اس کے مقابلہ میں پیچ اور ذلیل قرار دیتے دیکھو مشہور موجد ایڈیسن جب کوئی ایجاد کرتا ہے تو کیا وہ یہ کہتا ہے کہ مجھے کسی جن نے یا بالا طاقت نے یہ بات بتائی ہے یا جو اور موجد ہیں وہ کبھی ایسا کتے ہیں کہ ہمیں فلاں شخص نے یہ ایجاد کر کے دی ہے۔ بلکہ موجد تو یہی کہتے ہیں کہ ہم نے خود ایجاد کی ہے اس لئے ہماری قدر کرو لیکن علم غیب کے ظاہر کرنے والے تو سب کے سب کہتے ہیں کہ ہم ہو کچھ کہتے ہیں اس میں ہمارا کوئی دخل نہیں خدا ہی نہیں سب کچھ بتاتا ہے اور اس کے کہنے کے مطابق ہم کہتے ہیں ۔ دوسرے یہ کہ اگر یہ ان کا کسی علم ہوتا تو وہ اپنی اولاد کو آگے یہ علم کیوں نہ سکھا جاتے مگر ہم تو دیکھتے ہیں کہ ان کی اولا د اکثر اوقات ان کی طرح خدا سے غیب پانے والی نہیں ہوتی یا اس حد تک نہیں ہوتی۔ پس یہ اعتراض بالکل وہم اور بیہودہ ہے ۔ اب میں علم غیب کی چند مثالیں پیش کر کے بتاتا ہوں کہ کس طرح ان سے ایک عالم الغیب ہستی کا ثبوت ملتا ہے۔ پہلی مثال تو حضرت مسیح موعود کی وہ پیشگوئی ہے جو آپ نے جنگ عظیم کے ہے جو نے متعلق فرمائی ۔ جنگ سے نو سال پہلے آپ نے یہ خبر شائع کر دی تھی کہ ایک عالمگیر تباہی دنیا میں آئے والی ہے جس میں زار روس تباہ ہو گا اور سخت تکلیف اور دکھ دیکھے گا۔ اس پیشگوئی میں بہت سی ピン