انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 306 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 306

انوار العلوم جلد 4 ۳۰۶ هستی باری تعالی اندر رکھا ہے اور اس لئے یہ ہستی باری کا ثبوت نہیں کہلا سکتا ۔ نال اعتراض پر اعتراض مگر س اعتراض پر ہمارا یہ عرض ہے کہ کتے ہو کہ یہ باتیں یا باپ سے ورثہ میں چلی آتی ہیں۔ میگہ یہ بتاؤ کہ ماں باپ کے دل میں کس طرح سے یہ احساس پیدا ہوئے ؟ اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ انہوں نے تجربہ سے ان اخلاق کو معلوم کیا اور جن چیزوں نے نقصان دیا ان کو بُرا قرار دے دیا اور نفع دینے والی چیزوں کو اچھا اور اپنا نفع نقصان ہر شخص سمجھ سکتا ہے کسی کے سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ جن چیزوں چیزوں کو اچھا کہا جاتا ہے وہ سب کی سب مفید ہیں اور جن کو بُرا کہا جاتا ہے وہ سب کی سب مضر - اگر نیکیاں ایسی باتیں ہوتیں کہ جن کا کوئی فائدہ نہ ہوتا اور پھر لوگ انہیں کرتے تو کہتے خدا نے دل میں ڈالی ہیں ۔ اور نقصان رساں چیزوں سے نقصان نہ ہوتا اور پھر ان سے لوگ بچتے تو سمجھتے خدا نے یہ سکھایا ہے مگر ایسا نہیں ہے ۔ اس لئے یہ کہا جائے گا کہ لوگ اچھی باتوں کو ان کے فائدہ کی وجہ سے کرتے اور بری باتوں کو ان کے نقصان کی وجہ سے چھوڑتے ہیں۔ گو اس کا حقیقی اصلی جواب تو اور ہے۔ مگر بوجہ طوالت میں اسے چھوڑتا ہوں اور صرف اس جواب پر اکتفا کرتا ہوں کہ بعض نیکیاں ایسی بھی ہیں کہ انسان کا ان کے کرنے میں بظاہر کوئی فائدہ نہیں نظر آتا مگر وہ کرتا ہے حتی کہ دہر یہ بھی کرتا ہے ۔ مثلاً یہ کہ ماں باپ بچے سے جو سلوک کرتے ہیں وہ اس کے بچپن میں ہی کر چکتے ہیں۔ مگر ایک دہر یہ بھی اس بات کا اعتراف کرے گا کہ ان کی عزت کرنی چاہئے۔ حالانکہ انسان کے لئے اس میں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا اور اس کے خلاف کرنے کا اگر کوئی نقصان ہو سکتا ہے تو یہی کہ لوگ آئندہ بچوں کی پرورش کرنا چھوڑ دیں۔ مگر اس میں ان لوگوں کا کیا نقصان ہو گا جو جوان ہو چکے ہیں اور اپنا گھر بار رکھتے ہیں اور پھر یہ بھی غلط ہے کہ ماں باپ آئندہ بچوں کی پرورش کرنا چھوڑ دیں ۔ وہ کبھی نہیں چھوڑ سکتے کسی کو یہ کہہ کر تو دیکھو کہ میاں تم بوڑھے ہو بچہ کے جوان ہونے تک مر جاؤ گے ۔ پھر اس کی پرورش کرنے سے تمہیں کیا فائدہ ؟ اسے چھوڑ دو۔ یہ کہنے پر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا کہتا ہے ۔ غرض ماں باپ کی عزت و توقیر کرنا ایسی ہی ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں نظر آتا مگر اس کے نیکی نیکی ہونے کا کوئی انکار نہیں کرتا ۔ اسی طرح ساری قوموں میں مردوں کا احترام ضروری سمجھا جاتا ہے مگر اس کا کیا فائدہ ہے ؟ اور اس سے کیا نفع ہو سکتا ہے ؟ اگر مردہ کو کتے کھا جائیں یا ٹانگوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے جا کر پھینک آئیں تو کیا ہو ؟ زیادہ سے زیادہ یہی کہا جا سکتا ہے کہ اس اسے