انوارالعلوم (جلد 6) — Page 14
انوار العلوم جلد 4 ۱۴ موازنه نرا همسب مشین کام کرتی ہے اسی طرح خدا کرتا ہے ۔ ایسے بھی انسان ہیں جو کہتے ہیں پیدا کرنے والا خدا نہیں چیزیں خود بخود پیدا ہوتی ہیں۔ کچھ اور ہیں جو کہتے ہیں کہ صحت خدا سے آتی ہے اور بیماری اور سے۔ یہ پارسی لوگ ہیں ۔ اسی طرح وہ یہ کہتے ہیں کہ نیکی اور کی طرف سے آتی ہے اور بدی اور کی طرف سے۔ کلام الہی کے متعلق اختلاف عرض صفات یا افعال الہی میںبھی اختلاف ہے۔ اس طرح خدا کے کلام میں بھی اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں خدا کی طرف سے کلام آتا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ جو انسان کے دل میں خیال آتا ہے وہ وحی ہے ۔ اسی کے ماتحت رسالت بھی آجاتی ہے ۔ رسولوں کے متعلق بھی اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ رسول محض چٹھی رسان ہوتے ہیں۔ ان کو چٹھی کے مضمون سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ بعض کہتے ہیں کہ وہ گنہگار بھی ہوتے ہیں اور ان کی طرف عیب منسوب کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ان کے وجود اور ہمارے وجود میں کوئی فرق نہیں اور بعض کہتے ہیں نعوذ باللہ وہ خدا ہی کا وجود ہو جاتے ہیں اور بشریت کی کمزوریوں سے بھی پاک ہو جاتے ہیں اور خدا کی صفات ان میں آجاتی ہیں۔ کسی حال کتابوں کے متعلق ہے ۔ ان کے منکر بھی ہیں اور قائل بھی۔ پھر فرشتوں کے متعلق اختلاف ہے بعض کہتے ہیں وہ بھی فرشتوں کے متعلق اختلاف گناہ کرتے اور سزا پاتے ہیں ۔ بعض فرشتوں کو شہوانی خیالات میں ملوث کر کے کہتے ہیں کہ اب تک سزا پا رہے ہیں بعض ان کو محسم قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں موت کے کہتے ہیں ایک یا رہے ہیں یا ان کو ہی قرار دیے ہیں او ان کی اور انسان کی زندگی میں کوئی فرق نہیں ۔ اسی طرح بعث بعد الموت کا عقیدہ ہے بعض اس کے بحث بعد الموت میں اختلاف قائل ہیں بعض اس کے منکر بعض کہتے ہیں کہ انسان کی روح ہمیشہ مختلف قالب اختیار کر کے اس دنیا میں آتی رہتی ہے بعض کہتے ہیں نہیں وہ پھر یہاں نہیں آتی ۔ بعض کلیہ اس کے منکر ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ انسان مر گیا بیس مر گیا۔ اس کے بعد کچھ نہیں بعض کو اُٹھنے کی کیفیت میں اختلاف ہے۔ بعض دوزخ و جنت کو مادی مقامات خیال کرتے ہیں بعض روحانی - عرض مذاہب کی کوئی ایک بات بھی ایسی نہیں جس میں اختلاف نہ ہو ۔ خدا کی بستی سے لیکر جنت و دوزخ تک میں اختلاف ہے۔