انوارالعلوم (جلد 6) — Page 13
انوار العلوم جلد 4 حمده ونصلى على المواد الكمية موازنہ مذاہب موازنه ندا بمب اسید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی تقریر جو حضور نے 9 مارچ ۱۹۲۱ء کو مالیر کوٹلہ میں فرمائی تشہد ۔ سورہ فاتحہ اور سورہ نور کا رکوع پنجم تلاوت کرنے کے بعد فرمایا : مختلف مذاہب جو دنیا میں پائے جاتے ہیں ان کے دعاوی میں مذاہب میں اختلاف بھی اور اعمال میں بھی بہت فرق نظر آتا ہے۔ بڑے سے بڑا مفیدہ خدا کی ذات ہے لیکن اس عقیدے کے متعلق بھی اختلاف ہے۔ کوئی ایک خدا مانتا ہے کوئی دو کوئی تین۔ کچھ ہیں جو کہتے ہیں کہ ۳۳ کروڑ خدا ہیں بعض ہر چیز کا جدا جدا خدا مانتے ہیں۔ یہ اتنا اہم مسئلہ ہے کہ اس پر تمام مذاہب کی بنیاد ہے۔ لیکن اس میں بھی تمام مذاہب کا اتفاق نہیں۔ پھر صفات الہٰی ہیں۔ ان میں بھی اختلاف ہے کوئی کہتے ہیں کہ صفات الہی میں اختلاف ہر چیز بے محنت ملتی ہے۔ کوئی کتے ہیں کہ مل کے بغیرکچھ نہیں کوئی کہتے ہیں کہ گناہوں سے ہی یہ کارخانہ چل رہا ہے ۔ کوئی کہتے ہیں کہ کچھ کرو خدا کا تعلق ہی کچھ نہیں کوئی کہتے ہیں کہ خدا ہے مگر گناہ نہیں معاف کر سکتا ۔ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ خدا کو جزئیات کا علم نہیں بڑی بڑی باتوں کا علم ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ وہ اپنے ارادے سے کام نہیں کرتا جس طرح