انوارالعلوم (جلد 6) — Page 15
انوار المعلوم جلد 4 ۱۵ موازنہ مذاہب یہ غلط ہے جیسا کہ ہمارے ملک کے لوگ عموماً کہتے ہیں کہ مذہب صرف دو دنیا کے مذاہب ہی ہیں ہندو اور اسلام ۔ مذاہب کی اس قدر تعداد ہے کہ جن کا شمار نہیں ۔ اگر ان سب کے حالات لکھے جائیں تو بہت بڑا کتب خانہ تیار ہو سکتا ہے ۔ چنانچہ یورپ والوں نے مذاہب کا انسائیکلو پیڈیا لکھنا شروع کیا ہے جو اب تک اگر چہ مکمل نہیں ہوا مگر جتنی اس کی جلدیں نکل چکی ہیں ۔ ان میں ہزاروں مذاہب کے نام اور حالات درج ہو چکے ہیں اور ایک شخص ان حالات کو پڑھ کر حیران ہو جاتا ہے کہ کس کو مانے اور کس کو چھوڑ ہے ۔ اختلاف کی ابتداء مگر ہم دیکھے ہیں کہ یہ اخلاف اصل میں پیدائش سے شروع ہوتے ہیں جس گھر میں انسان پیدا ہوتا ہے ان گھر والوں کے خیالات جس قسم کے ہوتے ہیں اپنی خیالات میں وہ پرورش پاتا ہے اور وہی اس کے خیالات ہو جاتے ہیں۔ ایک شخص مسلمان کے گھر میں پیدا ہوتا ہے۔ وہ قرآن کریم کو سمجھتا تو کیا ایک لفظ لفظ بھی نہیں پڑھ سکتا۔ کلمہ شہادت تک سے نا واقف ہوتا ہے اور ساری عمر میں ایک آدھ دفعہ بھی کلمہ شہادت نہیں پڑھتا مگر مسلمان کہلاتا ہے اور اسلام کے نام پر دوسروں سے لڑنے کو تیار ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح ایک شخص اور کے ہندو کے گھر میں پیدا ہوتا ہے۔ اگر مسلمان مولوی اور ہندو پنڈت میں بحث ہو تو مسلمان کو جھوٹا اور پنڈت کو سچا بتائے گا اور پنڈت کے کہنے سے ہندو مذہب کے نام پر دوسرے کی جان کا دشمن ہو جائیگا اور کہے گا کہ یہ سلمان ہندو مذہب کی ہتک کرتا ہے اور یہی حال مسلمان کا ہو گا ۔ اگر چہ یہ دونوں ہی مذہبی کتب کے شائع شدہ ترجمہ سے بھی ناواقف ہونگے اور اس طرح اپنے عمل سے اپنے مذہب کی بنگ کر رہے ہونگے ۔ ر اور اگر ان سے پوچھا جائے کہ تم ہندو یا مسلمان کیوں ہو تو وہ اس کا جواب نہیں دے سکیں گے ہاں یہ کہ دینگے کہ چونکہ فلاں بات ہمارے مذہب کی کتاب میں ہے اس لئے ہم مانتے ہیں یا مولوی صاحب یا پنڈت صاحب نے ہمیں یوں بتائی ہے اس لئے ہم مانیں گے۔ یہی حال ایک عیسائی کا ہوگا ۔ وہ عیسائیت کے لئے تلوار تک اُٹھا لے گا مگر اس کا جواب دینے سے انکار کریگا کہ وہ کیوں عیسائی ہوا ۔ ہاں یہ کہدے گا کہ میرے ماں باپ عیسائی ہیں ان سے میں نے سنا ہے کہ عیسائی مذہب سچا ہے اور ہم اس کے پیرو ہیں ۔ اس لئے میں بھی عیسائی ہوں ۔ یہ جہالت اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے ۔