انوارالعلوم (جلد 6) — Page xiii
انوار العلوم جلد 4 4 تعارف کتب تحفه شهزاده و نیز ۱۹۳۶ برطانیہ عظمیٰ کے ولی عہد شہزادہ ویلیز دسمبر ۱۹۲۱ لہ میں ہندوستان کے دورے پر آئے۔ یہ و ہی شہزادہ ہیں جو بعد میں ایڈورڈ ہشتم کہلائے اور نہ میں چرچ آف انگلینڈ سے اختلاف کر کے تخت سے دستبردار ہو گئے اور ڈیوک آف ونڈسر کہلائے۔ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ان کی ہندوستان آمد کے وقت " تحفہ شہزادہ ونیز" کے عنوان سے ایک کتاب تصنیف فرمانی حضور کی تجویز کے مطابق جماعت احمدیہ کے ۳۲۲۰۸ ممبروں نے ایک آنہ فی کس جمع کر کے اس کتاب کی اشاعت کا انتظام کیا اور جماعت احمدیہ کے ایک وفد نے لاہور میں ۲۷ فروری ۱۲۷ ۱۹۲۲نہ کو گورنمنٹ پنجاب کے توسط سے پرنس آف و تمیز کی خدمت میں ایک ایڈریس کے ساتھ یہ کتاب اسلام کے بے نظیر تھنے کی صورت میں پیش کی ۔ حضرت مصلح موعود نے اس مختصر عالمانہ تصنیف میں حکومت وقت سے وفاداری کے اظہار کے علاوہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مختصر حالات ، سلسلہ احمدیہ کی تعلیم ، تاریخ اور اس کے قیام کی غرض بیان فرمائی ہے آخر میں سنت رسول پر عمل پیرا ہوتے ہوئے برطانیہ کے تخت و تاج کے وارث تک اسلام کا پیغام نہایت موثر رنگ میں پہنچا کر ایسے اسلام کی طرف دعوت دی ہے ۔ ه۔ شہزادہ ولیز نے حضور کی طرف سے پیش کئے گئے اس تحفہ کو قبول کیا اور اپنے چیف سیکرٹری کے ذریعہ اس کا شکریہ بھی ادا کیا ۔