انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xii of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page xii

انوار العلوم جلد 4 4 تعارف کتب کو جھوٹا قرار دیتے ہیں تو قسم کھا کر بیان کریں کہ میں نے ان کے بیان کرنے میں جھوٹ سے کام لیا ہے ۔ کتاب کے دوسرے باب میں حضور نے اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح او حقیقی حالات بیان فرمائے ہیں اور اپنی اس تصنیف کا اختتام ان الفاظ میں کیا ہے ۔ الا مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور اپنے جلال کا ایک زبر دست ثبوت دیا ۔ اور اس نے اپنی ذات کو تازہ نشانوں سے پھر ظاہر کیا اور وہ اپنی تمام شوکت سے پھر جلوہ گر ہوا اور اس نے علی رؤوس الاشهار پکار دیا کہ احمدیت اس کا قائم کیا ہوا پودا ہے اس کو کوئی نہیں اکھاڑ سکتا۔ خلافت اس کا لگایا ہوا درخت ہے اس کو کوئی نہیں کاٹ سکتا ۔ اس عاجز اور ناتواں وجود کو اسی نے اپنے فضل اور احسان سے اس مقام پر کھڑا کیا ہے۔ اس کے کام میں کوئی نہیں روک ہو سکتا ۔ ☺ ५ ہستی باری تعالی حضرت مصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی نے جلسہ سالانہ امہ کے موقع پر ہستی باری تعالی " کے موضوع پر حقائق و معارف سے پُر ، بصیرت افروز انداز میں ایک عالمانہ اور جامع تقریر فرمائی ۔ حضرت مصلح موعود نے اپنی اس تقریر میں بستی باری تعالیٰ کے آٹھ دلائل اور ان پر پیدا ہونے والے اعتراضات کے جواب ارشاد فرمائے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی صفات سے خدا کی ہستی کا ثبوت فراہم فرمایا اور صفات الہیہ کی اقسام بھی بیان فرمائی ہیں ۔ اللہ تعالی کے متعلق اہلِ یورپ کے خیالات ، زرتشتیوں کے خیالات ، ہندوؤں کے خیالات اور آریوں کے تصورات کے بالمقابل اسلام کی خدا تعالیٰ سے متعلق تعلیمات تفصیل سے بیان فرمائی ہیں ۔ علاوہ ازیں حضور نے اپنی اس تقریر میں شرک کی تعریف اور اس کی اقسام بیان کرتے ہوئے اس کا رد بھی فرمایا ہے اور رویت الہی ، رویت کے مدارج و درجات اس کے فوائد اور اس رویت کے حصول کے طریقی و ذرائع بھی بیان فرمائے ہیں۔