انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 115 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 115

انوار العلوم جلد 4 ۱۱۵ آئینه صداقت نے کیا انہوں نے غیر احمدیوں کے پیچھے نماز ادا کی۔ اور حضرت خلیفہ المسیح الاول کی زندگی میں جن لوگوں نے پہلے حج کیا تھا وہ بھی ایسا ہی کرتے رہے۔ جب یہ خبر حضرت خلیفہ المسیح کوئی تو چونکہ آپ سخت بیمار تھے آپ نے مجھے اس امر میں جماعت کو ہدایت کرنے کا کام سپرد کیا اور کچھ نوٹ لکھوائے۔ اور ایم محمود کو متنبہ کیا کہ کفر و اسلام کا مسئلہ وہ صحیح نہیں سمجھا۔ چنانچہ میں نے وہ مضمون لکھا اور مولوی صاحب کو پڑھ کر سنایا جنہوں نے اسے پسند کیا میگر یہ پمفلٹ کو لکھا گیا تھا مگر آپ کی زندگی میں شائع نہ ہو سکا ۔ لوگوں نے غلطی سے ان کو خلیفہ تسلیم کر لیا تھا ۔ اور اب بہت سے لوگ گھلے طور پر اس کی تعلیم سے مخالفت کا اظہار کر رہے ہیں اور مولوی محمد احسن صاحب نے جو حضرت مسیح موعود کے سب سے پرانے اور سب سے زیادہ عالم صحابی ہیں اور جنہوں نے ۱۹۱۴ ء میں ایم محمود کی بیعت کی تھی 1914 ء میں ایک ہینڈ بل شائع کیا که ایم محمود اس عہدہ کے قابل نہیں جس کے لئے اس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کیونکہ وہ غلط عقائد کی اشاعت کمر رہا ہے ۔ اول یہ کہ ان کے عقیدہ کی رو سے تمام اہل قبلہ کلمہ گو کافر ہیں۔ دوم : حضرت مسیح موعود کامل اور حقیقی ہی ہیں نہ کہ جزوی نبی یا محدث ۔ سوم : پیشگوئی مذکورہ سورہ صف متعلق بشارت احمد صرف مسیح موعود کے متعلق ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نہیں ۔ صرف عالم سید ہی نے ایسا اعلان نہیں کیا بلکہ بہت سے تعلیم یافتہ احمدیوں نے اس سے پہلے اخبار پیغام صلح میں ایسے اعلان شائع کئے ۔ اور ان کے علاوہ اور تعلیم یافتہ لوگ اور ان کےعلاوہ اور تعلیم یافتہ لوگ بھی اس علی شو غلطی کو محسوس کر رہے ہیں جس میں احمد یہ جماعت کو ڈالا جارہا ہے اور ان کی ان تعلیمات سے مخالفت روز بروز نمایاں ہو رہی ہے ۔ مگر ایک قدم ایم محمود نے شروع میں ایسا اُٹھایا ہے کہ جس کی وجہ سے جماعت کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے اور وہ یہ کہ انہوں نے ہماری نسبت فاسق کا فتویٰ دیدیا ہے اور یہاں تک کہ دیا ہے کہ کوئی احمدی ان سے تعلق نہ رکھے یہاں تک کہ ان کے ساتھ مل کر کھانا تک نہ کھائے اور نہ ان سے کوئی دوستانہ گفتگو کرے اور نہ انکی شائع کردہ کوئی کتاب یا رسالہ پڑھے اور اس طرح ان کے متبع الی الامل سے نا واقف ہیں جن کے ذریعہ سے ان کے عقائد کی جو مسیح موعود کے مخالف ہیں۔ تردید کی جاتی ہے۔ یہ گیارہ امر ہیں۔ جو اختلاف کی تاریخ کے متعلق مولوی صاحب نے تحریر فرمائے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ مذہبی حصہ کے بیان کرنے سے پہلے میں ان کے متعلق کچھ تحریر کر دوں ۔ تاکہ ان لوگوں کو