انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xi of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page xi

انوار العلوم جلد 4 تعارف کتب آئینه صداقت یہ کتاب سید نا حضرت مصلح موعود نے دسمبر ۹ہ میں تحریر فرمائی جس میں حضور نے مولوی محمد علی صاحب ایم اے کی انگریزی کتاب THE SPLIT سے پیدا ہو سکنے والے شکوک و شبہات اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کے علاوہ اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح حالات پر تفصیل کیسا تھ روشنی ڈالی ہے ۔ حضور کی اس تصنیف کا انگریزی ترجمہ THE TRUTH ABOUT THE SPLIT کے نام سے کلکتہ سے ۱۹۲۳ء میں شائع ہوا تھا۔ اس تصنیف کی غرض بیان کرتے ہوئے حضور تحریر فرماتے ہیں :- مولوی محمد علی صاحب ایم اے نے اپنی کتاب دی سپلٹ THE SPLIT میں۔۔۔ اس مسئلہ کو لکھ کر ایسے ممالک میں شائع کیا ہے کہ جن کو ان مسائل کے علم سے کچھ فائدہ مال میں کہ کو نہیں ہوسکتا تھا ۔ بلکہ جہاں ان خیالات کی اشاعت سے احمدیت کی ترقی کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ اسلئے مجبوراً مجھے بھی ان کی تحریر کا جواب لکھ کر ان ممالک میں شائع کرنے کی ضرورت معلوم ہوئی ۔ تاکہ وہ زہر جو انہوں نے اپنی تحریر کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں پھیلایا ہے اُس کا تریاق ہو اور راستی کے طالبوں اور صداقت کے دلدادوں کے لئے صراط مستقیم کی طرف ہدایت کا کام دے " حضرت مصلح موعود کی یہ تصنیف دو ابواب یا حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں حضور نے تین بنیادی مسائل نبوت حضرت مسیح موعود ، غیر احمدیوں کی تکفیر کا مسئلہ اور پیشیا پیشگوئی ہے اسمه احمد کے مصداق پرتفصیلی بحث فرمائی ہے۔ علاوہ ازیں مولوی محمد علی صاحب نے اپنی کتاب میں اختلافات سلسلہ کے بیان کرنے میں جن بارہ غلط بیانیوں سے کام لیا ہے ان کی مدلل انداز میں تردید فرمائی فرمائی ہے اور تحریری ثبوت پیش فرما کر ان کا بطلان ثابت فرمایا ہے اور جن امور کے متعلق تحریری شهادت پیش نہیں کی جاسکتی صرف زبانی شہادت سے ہی ان امور کا فیصلہ ہوتا ہے ان کے متعلق حضور نے مولوی صاحب کو ان الفاظ میں چیلنج دیا ہے کہ :- " میں مولوی محمد علی صاحب کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر وہ ان کے متعلق میرے بیان "