انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 102 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 102

انوار العلوم جلد 4 ۱۰۲ آئینہ صداقت کہتے تھے اور ان کے مخالف اور معنے لے کر ان پر الزام لگاتے تھے کہ یہ خدا بنتا ہے۔ حالانکہ وہ الوہیت کے اپنی معنوں سے مدعی تھے جن معنوں کی رو سے پہلے نہیں ۔ چنانچہ مولوی محمد علی صاحب صفحہ پر تحریر فرماتے ہیں :- He says that before him those who received the word of God were called gods though they were only men۔ اب ہم حضرت میں موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا معاملہ لیتے ہیں ۔ آپ خود تحریر فرماتے ہیں کہ میرے مخالف مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ میں نبی کا دعویٰ ان معنوں کی رو سے کرتا ہوں کہ میں صاحب شریعت جدیدہ ہوں (دیکھو خط مطبوعہ اخبار عام جس کا حوالہ پہلے دیا جا چکا ہے ، یہ اعتراض بعینہ ویسا ہی ہے جیسا کہ حضرت مسیح ناصری پر لوگوں نے اعتراض کیا کہ یہ خدا ہونے کا دعویٰ ان معنوں سے کرتا ہے کہ یہ اللہ یا اس کا جزو ہے۔ اور یہ کفر ہے حضرت مسیح موعود جواب دیتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے ۔ ان معنوں کی رو سے میں نے دعوی نبوت نہیں کیا۔ جس طرح حضرت مسیح ناصری نے جواب دیا تھا کہ میں نے ان معنوں کی رو سے خدائی کا دعوی نہیں کیا ۔ لیکن حضرت مسیح موعود کہتے ہیں کہ یہ معنے جو تم نبی کے کرتے ہو۔ یہ درست نہیں۔ کیونکہ گونبی صاحب شریعت جدیدہ کو بھی کہتے ہیں۔ مگر ضروری نہیں کہ نبی کا لفظ اسی پر بولا جاوے۔ جو صاحب شریعت جدیدہ ہو۔ اور ایسے لوگوں کے سوا دوسروں پر بھی یہ لفظ بولا جا سکتا ہے اور بولا جاتا ہے بلکہ نبی کے اصل معنوں میں یہ شرط ہی نہیں پائی جاتی چنانچہ آپ فرماتے ہیں ۔ بنی اسرائیل میں کئی ایسے نبی ہوئے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی ۔ صرف خدا کی طرف سے پیشگوئیاں کرتے تھے جن سے موسوی دین کی شرکت و صداقت کا اظہار ہو۔ پس وہ نہیں کہلائے یہی حال اس سلسلہ میں ہے۔ بھلا اگر ہم نبی نہ کہلائیں۔ تو اس کے لئے اور کون سا امتیازی لفظ ہے ۔ جو دوسرے ملموں سے ممتاز کرے" (ڈائری مطبوعہ اخبار بدر - پرچه در ماریچ شانه ) اسی طرح فرماتے ہیں کہ: یہ ضرور یاد رکھو کہ اس اُمت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام پائے گی ۔ جو پہلے نبی اور صدیق پا چکے ہیں۔ پس منجملہ ان انعامات کے وہ نبوتیں اور پیشنگوئیاں ہیں۔ جن کی رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے ؟ (ایک غلطی کا ازالہ مشہ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۹) تشریح نبوت میں مسیح موعود کی مسیح ناصری سے مشابہت غرض آپ اپنے مخالفین سے کہتے ہیں کہ جو معنے تم لیتے ہو ان معنوں سے میں نبی نہیں ۔ بلکہ ان معنوں کی رو سے نبی ہوں۔ جن کی رو سے انبیاء علیہم السلام