انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 103 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 103

انوار العلوم جلد 4 ١٠٣ آئینہ صداقت نبی کہلاتے رہے ؟ یہ جواب بھی بعینہ اسی طرح کا ہے۔ جو حضرت مسیح ناصری نے دیا کہ میں خدا انہی معنوں کی روسے ہوں ۔ جن کی رو سے پہلے انبیاء خدا کہلائے۔ اب بتاؤ کہ کیا حضرت مسیح کے جواب سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نہیں جیسا کہ خود مولوی محمد علی صاحب تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت مسیح ان معنوں کے رو سے خدایا خدا کے بیٹے تھے ۔ جن معنوں کی رو سے پہلے نبی خدا کہلائے ۔ اور کیا ان کے وہ متبع جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حضرت مسیح اور معنوں سے خدا ہیں ۔ اور پہلے نبی اور معنوں سے وہ کہ وہ گمراہ اور صداقت سے دُور ہیں کہ نہیں ؟ تو پھر کیا حضرت مسیح موعود کے اس جواب کے بعد کہ میں اپنی معنوں کی رو سے نبی ہوں جن کی رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے نہ ان ما نہ ان معنوں کی رو سے جو تم سمجھتے ہو ۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود او قسم کے نبی تھے اور بنی اسرائیل کے نبی بلکہ تمام نبی اور قسم کے (جیسا کہ مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ساتھی کہتے ہیں ، وہ حق سے دور سمجھے جائیں گے یا نہیں ؟ اگر ان کے معنے درست سمجھ لئے جاویں تو کیا مسیحی نہیں کہ سکتے ہیں کہ جب تمہارے مسیح نے ہمارے مسیح کی طرح اپنے مخالفوں کو یہی جواب دیا تھا کہ میں اپنی معنوں سے نبی ہوں جن سے پہلے نبی نبی کہلائے ۔ اور باوجود اس جواب کے تم کہتے ہو کہ پہلے نبیوں کی نبوت اور قسم کی تھی اور ہمارے مسیح کی نبوت اور قسم کی تو کیوں ہمارا حتی نہیں کہ ہم کہیں کہ باوجود اس جواب کے جو حضرت مسیح ناصری نے دیا ان کی خدائی اور قسم کی تھی اور پہلے نبیوں کی خدائی اور قسم کی ۔ کیا مولوی صاحب مسیحیوں پر یہی حجت قائم نہیں کرتے کہ جب میں نے خود کہا کہ میں انہی معنوں کی رو سے خدا ہوں ۔ جن معنوں کی رو سے پہلے نبیوں کو خدا کہا گیا تھا تو وہ اس کو اور معنوں کی رو سے خدا کیوں کہتے ہیں ؟ تو پھر حضرت مسیح موعود کے اس جواب کے بعد کہ میں انہی معنوں کی رو سے نبی ہوں جن کی رو سے پہلے نبی نبی کہلائے۔ کیوں یہ کہتے ہیں کہ پہلے نبی اور معنوں کی رو سے نبی تھے اور حضرت مسیح موعود اور معنوں کی رو سے ۔ اگر وہ با وجود اس جواب کی موجودگی کے جو حضرت مسیح موعود نے اپنے دشمنوں کو دیا یہ کہنے کا حق رکھتے ہیں کہ پہلے نبی فی الواقع نبی تھے اور حضرت مسیح موعود کو صرف نبی کا نام دیا گیا تھا تو پھر ان کو انجیل کے اس فقرہ کا مطلب بھی جسے انہوں نے نقل کیا ہے یہ لینا پڑے گا کہ پہلے نبی فی الواقع خدا تھے اور حضرت مسیح پر صرف خدا کا لفظ بولا یا گیا یا اس کے الٹ مطلب جو مسیحی لیتے ہیں کہ پہلے نبیوں پر یونسی خدا کا لفظ بولا گیا اور حضرت مسیح فی الواقع خدا تھے ۔ مولوی صاحب آپ غور فرما دیں کہ انجیل کی یہ آیات آپ کو مسیحیوں کے مشابہ ثابت کرتی ہیں یا ہم کو مسیحیوں نے بھی باوجود حضرت مسیح کے اس قول کے کہ خدا کا لفظ پہلے نبیوں پر اور مجھے پر ایک ہی معنوں کی رو سے بولا گیا ہے کہہ دیا کہ نہیں جب پہلے نبیوں کے لئے بولا گیا تو اس کے اور معنے تھے اور مسیح کے متعلق جب یہ لفظ آیا تو اسکے اور ت