انوارالعلوم (جلد 6) — Page 101
انوار العلوم جلد 4 ١٠١ آئینه صداقت کے رو سے نبی مانتے ہیں۔ لیکن کیا سیجی بھی حضرت مسیح کو انہی معنوں سے خدا کا بیٹا مانتے ہیں جن معنوں کی رو سے کہ حضرت مسیح نے دعویٰ کیا تھا ۔ اگر نہیں تو پھر ہمیں ان سے کیا مشابہت ہے۔ یہیں تو اس گروہ سے مشابہت ہے جو حضرت مسیح کے سچے متبعین میں سے تھا اور جن کی تعریف اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں کرتا ہے ۔ ہاں وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود کو تشریعی نبی مانتے ہیں ان کو اس دوسرے گروہ سے مشابہت ہے۔ مگر تعجب ہے کہ باوجود اس کے مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء کا ان لوگوں سے خاص تعلق ہے اور ہماری عداوت میں ان سے جوڑ ہے ۔ چنانچہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی وفات پر جو نام نہاد مجلس شوری قائم ہوئی تھی اس میں یہ شخص بھی شامل تھا ۔ ( پیغام مور خدم و زارچ ہ اسی طرح رسالہ المہدی میں اس شخص کا ہمارے خلاف مضمون چھپا ۔ اسی طرح بعد میں بھی مولوی صاحب کی آپ سے ملاقات ہوتی رہتی ہے اور وہ بیان کرتا ہے کہ مولوی صاحب اس شرط پر کہ وہ گو خفیہ طور پر اپنے عقائد کا اظہار کرے مگر علی الاعلان اشتہاروں اور لیکچروں کے ذریعہ سے نہ کرے اسے اپنی انجمن کے ماتحت ملازم رکھنے کے بھی خواہش مند ہوئے تھے ۔ بلکہ اللہ کے جلسہ سالانہ کے موقع پر انہوں نے اس کو اپنے سٹیج پر اپنی تائید میں لیکچر دینے کا موقع دیا پیس یہ ایک عجیب امر ہے کہ ہیں تو ہم لوگ اس شخص کے ہم خیال مگر تعلق اس کا مولوی محمد علی صاحب سے اور ان کا اس سے ہے اس اتحاد کو دیکھ کر سوائے اس کے اور کیا کہا جا سکتا ہے کہ ۔ کند ہم جنس باہم جنس پرواز - چونکہ دونوں سلسلہ احمدیہ کے مٹانے کے درپے ہیں۔ اس لئے باوجود اختلاف کے ہمارے خلاف آپس میں مل جانے سے پر ہیز نہیں۔ کیونکہ گو ذرائع مختلف ہیں مگر مقصد ایک ہے ۔ ولوی محمد علی صاحب کے انجیلی پیشتر اس کے کہ میں اس مضمون کو ختم کروں یہ بھی بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ نہ صرف یہ کہ مولوی صاب حوالجات ہمارے مفید مطلب نہیں کی بیان کردہ انجیلی آیات سے ان پیرواں سے جنہوں نے آپ کے درجہ میں غلو کیا ہماری مشابہت ثابت نہیں ہوتی ۔ بلکہ ان سے مسیح موعود کے نبی ہونے کی ایک دلیل بھی ملتی ہے تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح ناصری پر ان کے مخالفوں نے اعتراض کیا تھا کہ یہ اپنے آپ کو خدا کہتا ہے ۔ کیونکہ خدا کا بیٹا بننا اور خدا کہنا ایک ہی بات ہے، اس کا جواب انہوں نے دیا کہ کیا بائبل میں یہ نہیں کہا گیا کہ تم خدا ہو ۔ پس اگر ان لوگوں کو جو نبی تھے ۔ خدا کہا گیا ہے ۔ تو میں نے بھی اگر اپنے آپ کو خدا کا بیٹا کہا تو اس میں کیا حرج ہے مولوی صاحب اس سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں۔ اور صحیح نتیجہ نکالتے ہیں کہ مسیح اپنے آپ کو اور معنوں سے خدا کا بیٹا