انوارالعلوم (جلد 6) — Page 100
انوار العلوم جلد 4 اور پھر لکھا ہے کہ :۔ ۱۰۰ آئینه صداقت تمام جماعت احمدیہ کے خلاف میرا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے نہ صرف اپنے آپ کو غیر تشریعی نبی منوایا تھا بلکہ صاف طور پر صاحب شریعت نبی ہونے کا بھی دعوی کیا تھا" پھر قبلہ کے متعلق لکھتا ہے کہ :- سیسی ولی الله العني وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّى (البقرة : ١٢٧ ) حضرت مرزا صاحب پر بھی نازل ہوئی تھی ۔ فرق اس قدر ہے کہ قرآن کریم میں حضرت ابراہیم سے مراد وہ ابراہیم ہیں جنہوں نے کعبہ بنایا اور ، برا صاحب کی وحی میں ابراہیم سے مراد آپ ہیں اور مسجد الحرام کی جابجا قادیان ہے پس حضرت مرزا صاحب نے جو دوسرے مسلمانوں کے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام قرار دیا تھا اس لئے نہیں کہ ان کی نماز کچھ اور ہے ۔ اور مرزا صاحب کے مریدوں کی کچھ اور یا کہ مولویوں نے حضرت مرزا صاحب پر کفر کا فتویٰ لگایا تھا ۔ اصل مقصد تحویل قبلہ کیلئے ایک جماعت ے ایک جماعت کا تیار کرنا تھا۔ ان عبارات سے صاف ظاہر ہے کہ شخص اس بات کا مدعی ہے کہ مرزا صاحب تشریعی نبی تھے اور یہ کہ آپ نے اپنی جماعت کے لئے نیا قبلہ یعنی قادیان تجویز کیا ہے ۔ اور ان کی جماعت کو اسی طرف نماز پڑھنی چاہئے ۔ اور آپ کے نام کا کلمہ پڑھنا چاہئے ۔ اور یہ بھی کہ میں اور میری جماعت ان امور میں اس شخص کے مخالف ہیں۔ پس اگر وہ مشابہت جو مولوی صاحب نے مسیحیوں سے ہم میں پیدا کرنی چاہی ہے اگر کسی گروہ میں پائی جاتی ہے۔ تو اس شخص میں اور اس کے دو تین ساتھیوں میں نہ کہ ہم میں ۔ کیونکہ ہم تو اپنی معنوں کی رو سے حضرت مسیح موعود کو نبی کہتے ہیں کہ جن معنوں کی رو سے حضرت مسیح موعود نے اپنے آپ کو نبی کہا ۔ حضرت مسیح موعود اپنے اشتہار ایک غلطی کا ازالہ میں فرماتے ہیں:۔ جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے ۔ صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں۔ اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں ۔ مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسول مقتدی سے باطنی فیوض حاصل کرکے اور اپنے لئے اس کا نام پاکر اس کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے۔ رسول اور نبی ہوں ۔ مگر بغیر کسی جدید شریعت کے اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔ بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے سو اب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا " * اور بخدا ہم حضرت مسیح موعود کو اپنی معنوں سے نبی اور رسول مانتے ہیں اور ہمارے مخالف بھی باد جود ہزاروں جھوٹ بولنے کے یہ جرأت نہیں کر سکتے کہ اس بات کا انکار کریں کہ ہم حضرت مسیح موعود کو انہی معنوں ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۷۶ ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰ ۲۱۱۰