انوارالعلوم (جلد 5) — Page 550
انوار العلوم جلد ۔ ۵۵۰ ملا كلمة الله خواہش نہ ہو گی اس لئے جب دے دے گا تو پھر اس کو ملال پیدا ہو گا اور جب ملال پیدا ہو گا تو اس پر شیطان کا قبضہ ہو جائے گا جو اسے بالکل گمراہ کر دے گا ۔ پس شیطانی تحریک کی یہ صورت ہوگی ہو گی کہ وہ عجلت کی طرف لے لے جائے جائے گا اور اور یکدم بہت زیادہ بوجھ رکھ دے گا ۔ پہلے تو یہ تحریک کرے گا کہ آج ہی تو خدا سے مل جا جب یہ بات حاصل نہ ہوگی تو ہے گا ہی تو خداسے جا یہ نہ ہوگی انسان کے دل میں مایوسی پیدا کر دے گا۔ کئی لوگ ہوتے ہیں جو ہفتہ بھر نمازیں پڑھ کر کہ دیتے ہیں ہیں جو ہفتہ کر کہ دیتے ہیں کہ ہمیں تو خدا نہیں ملا۔ اور بہت ایسے ہوتے ہیں جو چند دن نمازیں پڑھ کر خواہش کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ملیں حالانکہ یہ سب شیطانی وسو سے ہوتے ہیں ۔ جب انسان خدا تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے کے قابل بن جائے گا تب دیکھ سکے گا۔ یونی کسی طرح دیکھ لے تو اس قسم کی عجلت شیطان کی طرف سے ہوتی ہے ۔ اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب انسان کو وہ بات حاصل نہیں ہوتی جس کی اسے اُمید ہوتی ہے تو مایوس ہو جاتا ہے اور پھر بالکل چھوڑ چھاڑ کر علیحدہ ہو جاتا ہے ۔ چوتھا فرق یہ ہوتا ہے کہ کوئی ایسا امر جس میں مشتبہ باتیں بھی ہوں ۔ یعنی جن کے متعلق خیال ہو کہ ممکن ہے اچھی ہوں اور ممکن ہے بری ہوں ۔ اس کے متعلق جب ملائکہ کی طرف سے تحریک ہوگی تو اس طرح ہوگی کہ مشتبہ باتوں کو چھوڑ دیا جائے اور ان کو عمل میں نہ لایا جائے لیکن شیطانی تحریک اس طرح ہوگی کہ ان کے کرنے میں حرج کیا ہے کر لی جائیں ۔ اس طرح ان پر وہ عمل کرا لیتا ہے اور جب ان پر عمل کرا لیتا ہے تو اس کو مقام قرار دے دیتا ہے اور اس سے اگلی باتوں کو حد ٹھہرا دیتا ہے ۔ پھر اس سے آگے چلاتا ہے اور حد پر عمل کرا کر اسے مقام بنا دیتا ہے۔ اسی طرح آگے ہی آگے چلاتا جاتا ہے اور بڑی بڑی بدیاں کر لیتا ہے ۔ پھر ایک اور بھی فرق ہے ۔ اور وہ یہ کہ ملکی تحریک وہ ہوتی ہے کہ جس میں انسان جب مشغول ہو تو اس میں ترقی دی جاتی ہے۔ مثلاً نماز میں مشغول ہو تو اور عمدگی سے پڑھنے کی تحریک ہوگی مگر شیطانی تحریک یہ ہو گی کہ جس میں انسان مشغول ہوگا وہ چھڑا کر دوسری پر عمل کرایا جا۔ جائے گا۔ غرض اس سے شیطان کی یہ ہوتی ہے کہ جو کچھ ایک شخص نیکی کا کام کر رہا ہے یہ تو اس سے چھڑاؤ۔ اور جب اس کو چھوڑ کر دوسرے کو اختیار کرے گا تو پھر اس کو دیکھا جائے گا۔ چھٹا فرق یہ ہوتا ہے کہ شیطانی تحریک کبھی اس قسم کی ہوتی ہے کہ انسان پر دوسرے کے عیبوں اور نقصوں کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ مگر ملک کی تحریک والا شخص دوسرے کے متعلق نیک ہی خیال کر دیا