انوارالعلوم (جلد 5) — Page 30
انوار العلوم جلد ۵ ٣٠ صداقت احمدیت دینے چھوڑ دیتا ہے تو اس کے مقابلہ میں ایک ایسے درخت کی قیمت بڑھ جاتی ہے جو کوئی پھل نہیں دیا کیونکہ اس کی لکڑی آم کی لکڑی کی نسبت مضبوط اور اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے تو آم انار اور اور درختوں کی قیمت ان کے پھلوں کی شیرینی پر لگتی ہے ۔ مقابلہ آنحضرت بر دیگر انبیاء اسی اصل کے ماتحت ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے انبیاء کی تعلیم کا مقابلہ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یا محمدصلی الہ علیہ سلم کو ہی فضیلت حاصل ہے یا نہیں۔ کہ آپ کی تعلیم بھی اور نتائج کے لحاظ سے دوسروں سے ا اعلیٰ ہے۔ اگر آپ کی تعلیم کے تعلیم کے پھل دوسرے انبیاء کی تعلیموں ۔ بموں سے زیادہ اور اعلیٰ درجہ کیے ہوں تو پھر آپ کے اعلیٰ اور افضل ہونے میں بھی شک و شبہ نہیں رہ جاتا ، لیکن اگر آپ کی تعلیم کے پھل اور ثمرات اور فوائد پہلے نبیوں کی تعلیموں سے کم ہوں تو آپے بھی ان نبیوں سے کم درجہ کے ہونگے ۔ اس اصل کے ماتحت ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسل کی تعلیم کو دیکھتے ہیں۔ اور موٹی موٹی چند ایک مثالیں لیتے ہیں کہ آدمی کو درختوں کی طرح میوے نہیں لگا کرتے ۔ بلکہ اس کے پھلوں سے یہ مراد ہوتی ہے کہ جو تعلیم وہ دیتا ہے اس کا اثر اور نتیجہ کیا ہوتا ہے ۔ اور اس کی تعلیم سے کیسے لوگ تیار ہوتے ہیں ۔ اس بات کا موازنہ کرنے کے لئے ہم تین نبیوں کو لیتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے أَنَا سَيِّدُ وُلدِ آدَمَ (ابن ماجه كتاب الزهد باب ذکر الشفاعة ) کہ میں آدم کے تمام بیٹوں کا سردارہ ہوں ۔ اس دعوی کی صداقت ثابت کرنے کے لئے ہم حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ کرتے ہیں۔ حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی خدا تعالیٰ کے نبی تھے جیسا کہ خود خدا تعالیٰ نے بتایا ہے اس لئے ان کے خدا تعالیٰ کے برگزیدہ اور پیارے ہونے سے کس طرح انکار کیا جا سکتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ حضرت موسی اور حضرت عیسی کا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کیا درجہ ہے ۔ اس کے لئے ہم ان کے پھلوں کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ حضرت موسیٰ کی تعلیم کو کیسے پھل لگے اور حضرت عیسی کی تعلیم کو کیسے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو کیسے۔ یہ سب انبیاء چونکہ دنیا کی اصلاح کے لئے آتے تھے اس لئے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ کسی نبی نے اپنی تعلیم کے ذریعے ایسی جماعت تیار کی جو تقوی اور طہارت میں سب سے بڑھ گئی اور کوئی جماعت اس کا مقابلہ نہ کر سکی۔ جس نبی کی تیار کردہ جماعت ایسی ثابت ہو جائے گی وہ سب سے بڑھ جائے گا۔ خواہ وہ عیسی ہو۔ خواہ موسی لیکن اگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تیار کردہ جماعت قربانی اور اتیار تقویٰ و طہارت ، نیکی