انوارالعلوم (جلد 5) — Page 462
انوار العلوم جلد ۵ ۴۶۲ اصلاح نفس کو خدا تعالیٰ نے وہ علم سکھایا کہ کوئی انسان آپ کا مقابلہ نہ کرسکا۔ اب مجھے خدا تعالیٰ نے ایسا علم دیا ہے کہ خواہ کوئی ایسا علم جس کا مجھے پتہ بھی نہ ہو اس کے جاننے والا اس علم کے اس علم کے ذریعہ اگر اسلام پر اعتراض کرے تو خدا تعالیٰ مجھے اس کا ایسا جواب سکھاتا ہے کہ پھر وہ بول ہی نہیں سکتا ۔ حضرت صاحب کو ایک ہی علم نہیں سکھایا گیا تھا بلکہ مختلف طرح کے علوم سکھائے گئے تھے۔ چنانچہ آپ ما فرماتے ہیں کہ ایک ہی رات میں مجھے خدا تعالیٰ نے چالیس ہزار الفاظ کا مادہ سکھا یا سرانجام آتھم روحانی خزائن جلدا صفحہ ۲۳۴) یہی وجہ تھی کہ کوئی انسان آپ کے مقابلہ میں عربی نہیں لکھ سکتا تھا۔ وجہ مقابلہ ہر آفت سے بچنے کی راہ پھر فرمایا :- يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَلُ لَكُمْ فُرْقَانَا وَيُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيَاتِكُمْ ر الانفال : ٣٠ ) کہ اے لوگو ! اگر مومن ہو جاؤ اور اللہ کا تقوی اختیار کرو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہم تمہیں ہر مصیبت اور ہر تکلیف سے نکلنے کے سامان بتا دیں گے ۔ مومن پر بھی تکالیف آتی ہیں۔ مؤمن بھی بیمار ہوتا ہے۔ مگر وہ ہلاک نہیں کیا جاتا ۔ یہی وجہ ہے کہ خدا کے کسی برگزیدہ انسان کو قابل نفرت بیماری مثلاً کوڑھ وغیرہ نہیں ہوتی ۔ انبیاء میں یہ مرض نہیں ہوتا نہ وہ پاگل یا اور اسی قسم کی ہلاکتوں میں مبتلا کئے جاتے ہیں۔ دنیا میں رعب و داب حاصل ہونے کی خواہش ل ہونے کی خواہش پھر انسان دنیا میں اپنا رعب و داب چاہتا ہے حاصل اور اس کے لئے بڑی بڑی کوششیں کی جاتی ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے آؤ اس کے حاصل کرنے کا طریق بھی میں بتاؤں ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمُ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّ لَنَّهُمُ مِنْ بَعْدِ خَوْقِهِمْ أَمَنَّا ( النور : ٥٦) کہ خدا تعالیٰ مومنوں سے وعدہ کرتا ہے کہ ان میں ایسے بادشاہ اور خلیفے بنائے گا جیسے کہ پہلوں بناتا تھا۔ اور وہ صرف ظاہری شان و شوکت ہی نہ د رکھتے ہوں گے بلکہ ایسے ہوں گے کہ ان کے ذریعہ دین کی تمکن ہوگی اور ان کے خوف کو اللہ تعالی امن سے بدل دے گا۔ ان پر کسی کا رعب نہیں ہو گا بلکہ میں