انوارالعلوم (جلد 5) — Page 461
انوار العلوم جلد ۵ ۴۶۱ اصلاح نفس پاک ہونے کی خواہش پھر انسان چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے۔ اچھی باتیں اس میں پائی جائیں ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحُ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ (الاحزاب : ۷۱-۷۲) يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ کہ اے لوگو ! اگر تم مومن بن جاؤ۔ اللہ کا تقوی اختیار کرو اور سچی بات کہو تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا گا نہ ۔ ہو گا اللہ تمہارے اعمال نیک کر دے گا اور تم سے بدی سرزد ہی نہ ہوگی ۔ اس سے ظاہر ہے کہ مومن ترقی کر کے اس حد کو پہنچ جاتا ہے کہ اس سے جو بات بھی سرزد ہوتی ہے نیک ہی سرزد ہوتی ہے بُری نہیں ہوتی۔ دنیا میں عزت اور رتبہ پانے کی خواہش پر انسان چاہتا ہے کہ اسے دنیا میں عزت اور کہ تبہ ملے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ آؤ مومن بن جاؤ ہم تم کو یہ بھی دے دیں گے ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ الَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ اوليؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ رحم السجدة: ٣١-٣٢) ایسے لوگوں پر فرشتے نازل ہوتے ہیں جو انہیں کہتے ہیں کہ ہم اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی تمہارے مددگار ہیں اور تم کو کامیابی ہوگی تم کسی قسم کا خوف نہ کرو۔ علم اور فہم حاصل ہونے کی خواہش پر ایسا عمل اور ہم چاہتا ہے۔ خداتعالیٰ فرماتا ہے ۔ اوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَنْ مَثَلُهُ فِي الظُّلُمَتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِنْهَا ( الانعام : ١٢٣) کہ کیا وہ جو مردہ تھا اور ہم نے اس کو زندہ کیا۔ اور پھر اسے شمع نورانی دے دی تاکہ ہر تاریکی میں اسے رستہ مل جائے ۔ وہ اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جو ظلمت میں پڑا ہو اور اس سے نکل نہ سکتا ہو۔ اس سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ مؤمن کو وہ نوکر دیتا ہے کہ جس کا کوئی مقابلہ کر ہی نہیں سکتا۔ تو انسان علم کو پسند کرتا ہے۔ فرمایا مومن بن جاؤ تو یہ بھی لے لو۔ میں نے بتایا تھا کہ حضرت صاحب