انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 96

انوار العلوم جلد ۳۰ ۹۶ انوار خلافت تماش کے اور لوگ ہیں جو محدثین کے نزدیک جھوٹے یا منکر الاحادیث ہیں ہے غرض کسی طرح بھی یہ بات ثابت نہیں کہ آنحضرت کا نام احمد تھا۔ پس اب دو ہی صور میں باقی رہ جاتی ہیں یا تو یہ تسلیم کیا جائے کہ یہ پیشگوئی احمد نام کے کسی اور شخص کی نسبت ہے اور یا یہ مانا جائے کہ اسمه احمد سے بھی یہ مراد نہیں کہ اس کا نام احمد ہو گا بلکہ یہ کہ اس کی صفت احمد ہو ہوگی۔ اور چونکہ رسول کریم ﷺ کی صفت احمد تھی اس لئے آپ پر اس پیشگوئی کو اس رنگ میں چسپاں کیا جائے ہا جائے لیکن یہ تدبیر بھی کارگر نہیں ہوتی۔ کیونکہ جو علامات اس احمد نام یا صفت والے کی اس صورت میں مذکور ہیں وہ رسول کریم ﷺ میں نہیں پائی جاتیں جیسا کہ ابھی بتایا جائے گا۔ پس اب ایک ہی صورت باقی ہے کہ یہ احمد نام یا احمد صفت والا نبی (جیسی صورت بھی ہو) آنحضرت ا کے بعد آپ کے خدام میں سے ہوگا۔ اور ہمارا دعوی ہے کہ حضرت مسیح موعود ہی وہ رسول ہیں جن کی خبر اس آیت میں دی گئی ہے۔ بعض لوگ آنحضرت ا کے اسم ذات احمد ہونے پر یہ دلیل پیش کیا کرتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ حضرت مسیح نے کہا تھا کہ وہ رسول يَأْتِي مِنْ بَعْدِی میرے بعد آئے گا۔ پس اس پیشگوئی سے کوئی ایسا ہی شخص مراد ہونا چاہئے جو آپ کے بعد سب سے عالم پہلے آئے اور حضرت مسیح کے بعد آنحضرت ا ہی آئے تھے نہ کہ حضرت مسیح موعود ۔ آپ تو آنحضرت کے بعد آئے تھے تھے۔ پس آنحضرت ا کے سوا کوئی اور شخص احمد کیونکر ہو سکتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس قسم کے معترضین بوجہ عربی زبان سے ناواقفی کے اس قسم کے اعتراض کرتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ بعد کے معنی پیچھے کے ہیں نہ کہ فورا پیچھے کے۔ ایک چیز جو کسی کے پیچھے ہو خواہ دس چیزیں چھوڑ کر ہو یا فورا پیچھے ہو وہ بعد ہی کہلائے گی۔ عربی زبان میں تین ہی لفظ ہیں۔ جو وقت کا اظہار کرتے ہیں۔ ایک قبل یعنی پہلے دو سرافی زمنہ یعنی اس کے وقت میں تیسرے بعد یعنی پیچھے۔ اور یہی تین الفاظ ہر ایک زبان میں ہیں۔ پس دیکھنا چاہئے کہ ان تین لفظوں میں سے کون سا لفظ حضرت مسیح موعود کی نسبت استعمال ہو سکتا ہے آیا قبل کا لفظ آپ کی نسبت استعمال ہو سکتا ہے کیا آپ مسیح سے پہلے آئے تھے اگر نہیں تو پھر کیا ساتھ کا لفظ استعمال ہو سکتا ہے کیا آپ اس کے زمانہ میں - میں تھے ۔ اگر یہ بھی نہیں تو وہ کون سا لفظ ہے جو آپ کی نسبت استعمال ہو سکتا ہے کیا وہ صرف بعد کا لفظ نہیں ہے پس اگر بعد کا لفظ حضرت مسیح نے استعمال کیا تو اس میں کیا حرج ہوا اس کے سوا اور کون سا لفظ ہے جو وہ