انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 570 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 570

انوار العلوم جلد ۲ ۵۷۰ حقيق النبوة (حصہ اول) درجہ میں غلو کرنا شروع کر دیا حالانکہ یہ بات الہام کے الفاظ کے صریح خلاف ہے الہام تو یہ بتا رہا ہے کہ مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرنے والی جماعت پر اللہ تعالیٰ حملہ کرتا چلا جائے گا اور برابر اس کی جماعت کی تائید کرتا چلا جائے گا جب تک کہ غلبہ نہ ہو پس غلبہ تک مسیح موعود کی اکثر جماعت کا اس کے درجہ میں غلو کرنا مذکورہ بالا الہام کے خلاف ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی شہادت سے ہمارے حق پر ہونے کا شاہد ہے کیونکہ اگر کوئی نیا فرقہ نکلا بھی ہے تو اول تو وہ بہت کم ہے جسے بوجہ قلت جماعت تو احمد یہ نہیں کہا جا سکتا۔ اور دوسرے وہ مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرنے والا ہے نہ اس کی نبوت کا اقرار کرنے والا۔ غرض کہ یہ بات سنت اللہ اور مسیح موعود کے الہامات کے بالکل خلاف ہے کہ ایک سلسلہ ابھی پورا نہ ہوا ہو اور اس کو ابھی اپنے ملک میں بھی غلبہ نہ حاصل ہوا ہو اور ابھی وہ ایسی جماعت نہ بنی ہو جو دنیا کی نظروں میں ایک جماعت خیال کی جائے کہ خدائے تعالی اسے چھوڑ دے اور اس کے اکثر افراد حق سے دور ہو جائیں اور راستی کو ترک کر دیں۔ اور غلو میں مبتلاء ہو جائیں۔ اگر ہمارے خیال کے لوگ کم ہوتے تو بے شک کہا جا سکتا تھا کہ انبیاء کی جماعت میں سے کبھی کوئی مرتد بھی ہو جاتا ہے لیکن یہ کبھی نہیں ہوا کہ ایک نبی کے صحبت یافتوں میں سے اکثر خراب ہو جائیں اور اپنے خراب ہو جائیں کہ ان کی نسبت کا فر کا لفظ استعمال ہو سکے کیونکہ ختم نبوت کے بعد کوئی ایسا نبی ماننا جو از روئے قرآن نہیں آسکتا کفر ہے پس اگر مسیح موعود و یا نبی نہیں جیسا کہ ہم خیال کرتے ہیں تو پھر ہم پر کفر کا الزام آتا ہے اور مدت سے اشارات اشارات میں ہمیں اس بات کی طرف متوجہ بھی کیا جا رہا ہے کیونکہ لکھا جاتا ہے کہ خاتم النبین کے بعد نبی ماننا کفر ہے لیکن یہ سنت اللہ کے کے بالکل خلاف ہے کہ اس طرح ایک مامور کے ساتھ ہی اس کی جماعت کو تباہ کر دیا جائے اگر کہو کہ آئندہ نیک لوگ پیدا ہو جائیں گے تو یہ بھی غلط ہے کیونکہ مسیح موعود فرماتے ہیں کہ جو لوگ میرے زمانہ کے ہیں وہ آئندہ آنے والی نسلوں سے بہتر ہیں پس موجودہ جماعت کا ستانوے فیصدی حصہ تو یوں کا فر ہو گیا اور آئندہ کے لئے کوئی امید نہ رہی تو مسیح موعود نے کیا کام کیا؟ میرے دوستو ! نہایت خوف کا مقام ہے نہایت ہی خوف کا مقام ہے نہایت ہی خوف کا مقام ہے اللہ تعالی سے ڈرو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَاهَا نَتَكَ پس مسیح موعود کی ہتک سے اجتناب کرو کہ اس کی ہتک دراصل اس کے آقا کی ہتک ہے کیا کوئی شخص جو آئینہ کے عکس کا نقص نکالتا ہے کہہ سکتا کہ میں تو آئینہ میں جو عکس ہے اس کا نقص نکالتا ہوں نہیں جو عکس کا نقص نکالتا ہے