انوارالعلوم (جلد 2) — Page 571
וניי انوار العلوم جلد ۲ ۵۷۱ حقيقة النبوة (حصہ اول) وہ در حقیقت عکس والے کے نقص نکالتا ہے اور جو تصویر کو بدصورت کہتا ہے وہ در حقیقت اس کو جس کی تصویر ہے بدصورت کہتا ہے پس مسیح موعود کی نبوت کا جو آنحضرت ا کا بروز کامل ہے انکار نہ کرو کہ یہ اس کی نبوت کا انکار ہو گا جس کا وہ ظل ہے اور جس کے مظہر اتم ہونے کا وہ اعلان کرتا ہے اگر دلائل سے نہیں سمجھ سکتے تو خاموشی اختیار کرو اور دعاؤں پر زور دو اور خدائے تعالیٰ سے فیصلہ چاہو شاید اللہ تعالیٰ تمہاری گریہ وزاری پر رحم کر کے تم کو ہدایت دے اور تا تم جرأت بے جاکر کے عذاب میں مبتلاء نہ ہو جاؤ میں نے صداقت پیش کر دی ہے اب جس کا جی چاہے قبول کرے اور جس کا جی چاہے رد کر دے لیکن رد کرنے والا یہ نہ خیال کرے کہ وہ میری تحریر کو رد کرتا ہے نہیں بلکہ وہ خدا اور اس کے رسول کی باتوں کو رد کرتا ہے کیونکہ میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ خدا اور اس کے رسول کی باتوں سے لکھا ہے اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو ہدایت دے اور اسلام کی عظمت کو ظاہر فرمائے اور آنحضرت الل کے جلال اور مسیح موعود کی صداقت کو ظاہر فرمائے آمین۔ وَاخِرُ دَعُونَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ خاکسار مرزا محمود احمد