انوارالعلوم (جلد 2) — Page 543
انوار العلوم جلد ۲ ۵۴۳ حقيقة النبوة (حصہ اول) ال کے زمانہ سے پہلے تو محدث بھی براہ راست ہوا کرتے تھے۔ لیکن آپ کی امت میں محدث آپ کے واسطہ سے ہونے لگے ہیں تو اس کا یہ جواب ہے۔ کہ یہ بات تو آپ نے اپنے پاس سے لگالی ہے۔ حضرت مسیح موعود نے تو صرف انبیاء کی نسبت لکھا ہے کہ ان کو براہ راست نبوت ملا کرتی تھی۔ محمد ثوں کی نسبت کہیں نہیں لکھا کہ ان کو بھی محدثیت براہ راست ملا کرتی تھی۔ پس بلا وجہ نئی محدثوں کہ کو ملا شرط لگانے کی کوئی وجہ نہیں ۔ یا تو اس دعوے کا ثبوت قرآن کریم سے دینا چاہئے یا حدیث سے یا پھر مسیح موعود کے کلام سے لیکن تینوں جگہ اس ثبوت کے مہیا کرنے میں ناکامی اور نامرادی ہو گی پس اس بات سے انکار نہیں ہو سکتا کہ محدث کے علاوہ اس سے بڑھ کر ایک اور نبوت ہے جو پہلے نبیوں کے فیض سے نہیں مل سکتی تھی۔ صرف نبی کریم اللہ کے فیض سے مل سکتی ہے حالانکہ محد ثیت پہلی امتوں کو بھی مل جاتی تھی۔ اور اب بھی مل جاتی ہے۔ لیکن وہ نبوت پہلی امتوں کو نہیں ملتی تھی اب مل جاتی ہے ۔ اور محد ثیت چونکہ جزوی نبوت کا نام ہے اس لئے وہ نبوت سوائے نبیوں والی نبوت کے اور کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔ اور جبکہ نبوت کا دروازہ کھلا ہوا۔ تو مسیح موعود جسے رسول اللہ ا نے بھی نبی کیا ہے اور خدا تعالٰی نے بھی تو اس کے نبی ہونے میں کوئی شک نہیں رہا۔ علاوہ ازیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود اس نبوت کے لئے جو آنحضرت ا کی اتباع سے مل سکتی ہے۔ نہ کہ کسی اور نبی کی اتباع سے یہ شرط لگاتے ہیں۔ کہ اس کے لئے امتی ہونا ضروری ہے۔ پس اگر اس بات کو تسلیم کر لیا جائے کہ پہلے محدث بغیر فیضان انبیائے سابقین کے محدث بن جاتے تھے تو یہ بھی ماننا ہو گا۔ کہ وہ امتی نہ ہوتے تھے ۔ کیونکہ امتی کے یہ معنے ہیں کہ وہ جو کچھ پائے اپنے نبی کے فیضان سے پائے اور جس شخص نے نبوت کی طرح محد ثیت بلا اتباع کسی پرانے نبی کے حاصل کی۔ وہ امتی نہیں کہلا سکتا۔ اور نبی تو وہ ہے ہی نہیں۔ کیونکہ محدث در حقیقت نبی نہیں ہوتا۔ بلکہ بعض مشابہتوں کی وجہ سے اسے جزوی نبی کہہ سکتے ہیں۔ (دیکھو اشتہار ۱۳ فروری ۱۸۹۳ء) پس اس صورت میں ماننا پڑے گا۔ کہ نبی اور امتی کے سوا کوئی اور گروہ بھی ہوتا ہے جو نہ نبی ہوتا ہے نہ امتی۔ کیونکہ محدث اگر براہ راست محدث بنے تو نہ نبی کہلا سکتا ہے نہ امتی لیکن اس گروہ کا ہونا محال ہے ۔ ہر ایک گروہ جو اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے وہ دو حالت سے خالی نہیں یا نبی ہے یا امتی: یہ نہیں ہو سکتا کہ نہ نبی ہو اور نہ امتی ہو ۔ گو یہ ہو سکتا ہے کہ نبی بھی ہو اور امتی بھی۔ کیونکہ اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ ہے تو نہیں۔ لیکن اس نے دوسرے نبی کے واسطے سے نبوت پائی