انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 27 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 27

انوار العلوم جلد ۲ ۲۷ منصب خلافت تعلیم دے۔ یعنی جب وہ اعمال ظاہری بجالانے لگیں تو پھر ان اعمال کی حقیقت اور حکمت سے انہیں باخبر کرے ۔ جیسے ایک شخص ظاہری طور پر نماز پڑھتا ہے نماز پڑھنے کی ہدایت اور تعلیم دینا یہ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب کے نیچے ہے اور نماز کیوں فرض کی گئی ، اس کے کیا اغراض و مقاصد ہیں؟ اس کی حقیقت سے واقف کرنا یہ تعلیم الحکمۃ ہے ان دونوں باتوں کی مثال خود قرآن شریف سے ہی ن دونوں باہوں دیتا ہوں ۔ قرآن شریف میں حکم ہے آقِیمُوا الصلوہ نمازیں پڑھو، یہ حکم تو گویا يُعَلِّمُهُمُ الکتب کے ماتحت ہے ایک جگہ یہ فرمایا ہے اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ یعنی نماز بدیوں اور ناپسند باتوں سے روکتی ہے یہ نماز کی حکمت بیان فرمائی کہ نماز کی غرض کیا ہے؟ اسی طرح پھر رکوع، سجود قیام اور قعدہ کی حکمت بتائی جائے اور خدا کے فضل سے میں میں یہ سب بتا سکتا ہوں ۔ غرض تیسرا کام نبی یا اس کے خلیفہ کا یہ ہوتا ہے کہ وہ احکام شریعت کی حکمت سے لوگوں کو واقف کرتا ہے۔ غرض ایمان کیلئے يَتْلُوا عَلَيْهِمُ الته فرمایا پھر ایمان کے بعد اعمال کیلئے يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ پھر ان اعمال میں ایک جوش اور ذوق پیدا کرنے اور ان کی حقیقت بتانے کے واسطے وَالْحِكْمَةَ فرمایا نماز کے متعلق میں نے ایک مثال دی ہے ورنہ تمام احکام میں اللہ تعالیٰ نے حکمتیں رکھی ہیں۔ چوتھا کام پھر چوتھا کام فرمایا وَيُزَكِّيهِمْ حکمت کی تعلیم کے بعد انہیں پاک کرے۔ تزکیہ کا کام انسان کے اپنے اختیار میں نہیں بلکہ یہ اللہ تعالی کے اپنے قبضہ اور اختیار میں ہے۔ یہ اب سوال ہوتا ہے کہ جب یہ اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہے تو نبی کو کیوں کہا کہ وہ پاک کرے۔ اس کی تفصیل میں آگے بیان کروں گا ، مختصر طور پر میں یہاں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ نے آپ ہی بتا دیا ہے کہ پاک کرنے کا کیا طریق ہے اور وہ ذریعہ دعا ہے پس نبی کو جو حکم دیا گیا ہے کہ ان لوگوں کو پاک کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ ان کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بڑی بڑی حکمتیں مخفی رکھی ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ آیت سورۃ بقرہ کی ترتیب کا پتہ دیتی ہے۔ لوگوں کو سورۃ بقرہ کی ترتیب میں بڑی دقتیں پیش آئی ہیں لوگ حیران ہوتے ہیں کہ کہیں کچھ ذکر ہے ، کہیں کچھ ، کہیں بنی اسرائیل کا ذکر آ جاتا ہے، کہیں نماز روزہ کا ، کہیں طلاق کا، کہیں ابراہیم علیہ السلام کے مباحثات کا کہیں طالوت کا ان تمام