انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 390 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 390

انوار العلوم جلد ۲ ۳۹۰ حقيقة النبوة (حصہ اول) موعود ہو سکتا ہے اور نبوت کا دعوی بالکل کوئی علیحدہ چیز ہے جس کا لازمی تعلق مسیح موعود کے دعوئی سے کچھ نہیں۔ - کیا آپ کے نزدیک یہ امر قابل اعتراض نہیں کہ ایک شخص موعود ہو کر جو کچھ عود ہو کر جو کچھ کہتا رہا اور تیرہ سال تک اس کا سلسلہ جاری رہا اور وہ امر کوئی اجتہاد نہیں بلکہ اپنا دعویٰ ہے وہ سب غلط ثابت ہوا وہ کہتا تھا کہ نبوت تامہ کاملہ کا دروازہ مسدود ہے مگر وہ مسدود نہ تھا وہ کہتا تھا کہ جزوی نبوت کا دروازہ کھلا ہے ۔ مگر وہ کھلا نہ تھا۔ یہ ایسے تین اعتراضات ہیں جن کا اس پہلی فصل سے تعلق ہے اس لئے میں ان کا جواب یہیں دیتا ہوں۔ پہلا اعتراض کہ اگر حضرت صاحب کا دعوئی تریاق القلوب کے وقت سے بدلا تو کیا ایک مخالف اعتراض نہیں کر سکتا کہ آپ نعوذ باللہ کو تقول والی آیت کے ماتحت پکڑے گئے کیونکہ اس کے بعد آپ صرف ساڑھے پانچ سال زندہ رہے۔ اس اعتراض کو مولوی صاحب نے بعض دوسری جگہ بھی بڑے زور سے پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر تم تریاق القلوب کے وقت سے تغیر مانو تو پھر اس کے دوسرے لفظوں میں یہ معنی ہوں گے کہ مسیح موعود کو نعوذ باللہ کاذب قرار دو کیونکہ لو تقول والی آیت سے مفتری کا جلد ہلاک ہونا ثابت ہے پس تم جو عقیدہ رکھتے ہو اس سے نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود کی تکذیب لازم آتی ہے اس لئے یہ عقیدہ باطل ہے۔ مجھے اس سوال کو پڑھ کر نہایت تعجب ہوتا ہے اور خصوصاً اس بات پر کہ ایسی معمولی بات پر اس قدر زور کیوں دیا جاتا ہے کیونکہ جس طرح میں اس سے پہلے مولوی صاحب کی چند غلطیاں لکھ آیا ہوں اسی طرح کی یہ بھی ایک غلطی ہے جو میرے رسالہ پر بلکہ خود قرآن کریم پر غور نہ کرنے کا نتیجہ ہے اور در حقیقت اس کی اصلیت کچھ بھی نہیں چنانچہ ذیل میں میں اس سوال کے چند جوابات دیتا ہوں۔ اصل ا۔ اول یہ کہ جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں خدائے تعالیٰ کے کلام میں شروع سے آخر تک آپ کا ایک ہی نام رکھا گیا ہے یعنی نبی اور رسول ۔ پس دعوی میں کوئی فرق نہیں ۔ باقی رہا آپ کا د سو جبکہ اللہ تعالی نے آپ کو بعد میں اصل بات سے متنبہ کر دیا تو اس اجتہاد کی وجہ سے ا الہام میں کوئی شک پیدا نہیں ہوتا۔ اگر آپ آخر وقت تک اپنے خیال پر قائم رہتے تب بیشک ہمارا کوئی حق نہ تھا کہ نئے معنی کرتے ۔ لیکن جبکہ خود آپ نے بعد میں تشریح کر دی ہے تو آپ کے اصل اجتمار اوسو