انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 64 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 64

انوار العلوم جلد 1 ۶۴ محبت الهی کہہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اسلام نے جو دو سرے مذاہب کی نسبت اپنی رائے بیان کی ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمام ملکوں اور قوموں کے لئے انہیں کے حالات کے مطابق رسول بھیجے اور ان کو ہدایت کی اور وہ باتیں بتائیں جن سے کہ وہ اس کو یعنی خدا کو پالیں اور یہ کہ خدا کی سنت رہی ہے اور اس نے ہر زمانہ میں انسانوں کے لئے ایک ایسی تعلیم مقرر کی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے عادات و اطوار کو خدا کے منشاء کے مطابق کریں اور جب ایک قوم نے بوجہ کسل سستی اور عیش و آرام کے زیادہ ہو جانے کے خدا تعالیٰ کے احکام سے روگردانی کی تو اس نے پھر دوبارہ ایسے نبی قرر کئے جو کہ بندوں کی اصلاح کریں اور ان کو کو پھر اپنے اصل مقام پر لاکھڑا کریں اور اسلام ہم کو بتاتا ہے کہ کسی قوم پر تب تک عذاب الہی نازل نہیں ہو تا جب تک کہ ان میں رسول نہ پیدا کیا جائے جو کہ ان پر خدا کی حجت کو قائم کرے اور جب تک کہ وہ دلائل عقلی نقلی سے اور معجزات اور الہامات الہی سے ان پر ان کی غلطیوں کو ثابت نہ کر دے اور خدا سے ملنے کی راہ کو ان پر آشکار نہ کر دے لوگ مستوجب سزا نہیں ہوتے ۔ اسلام ہم کو بتاتا ہے کہ مجھ سے پہلے بہت سے اور مذہب گزرے ہیں جو کہ خدا کی طرف سے ہوئے ہیں اور جو مختلف قوموں اور زمانوں کے لئے رہنما تھے اور اسی وجہ سے ہمارا ایمان ہے کہ عیسائی یہود اور ہنود وغیرہ مذاہب اصل میں بچے تھے اور امتداد زمانہ سے مسخ ہو کر ان کی شکلیں بدل گئیں اور یہ قرآن شریف کے شروع ہی میں سورہ الحمد سے بھی ظاہر ہوتا ہے جیسا کہ ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ترجمہ سب تعریفیں ہیں اس کے لئے جو کہ تمام جہانوں کا رب ہے۔ اب دیکھنا چاہئے کہ رب کے کیا معنی ہیں رب کے معنی ہیں وہ ذات جو کہ ایک چھوٹی چیز کو رفتہ رفتہ نشو و نمادے کر بڑا کرے اور یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے کیونکہ وہ ایک نطفہ سے انسان بناتا ہے اور رفتہ رفتہ انسان کی حالت اور عمر کے لحاظ سے سامان مہیا کر کے اس کو ترقی بخشتا ہے یا ایک دانہ کو جب کہ وہ زمین کے اندر پڑا ہوتا ہے اور خطرہ ہوتا ہے کہ انسان کے پیروں تلے کچلا جا کر تباہ نہ ہو جائے یا کسی جانور کی خوراک نہ بنے لگاتا ہے اور جب ذرا سی سبزی دانہ کے باہر نکلتی ہے اس وقت بھی وہ نازک ہوتا ہے اور اس کے ٹوٹنے یا تباہ ہو جانے کا جانے کا خطرہ ہوتا ہے پس خدا تعالیٰ وہاں سے ؟ بھی اس کو بچاتا ہے اور اسکو غذا دے کر اور بھی بڑا کرتا ہے یہاں تک کہ وہ بڑا ہوتے ہوتے آخر خود دانے نکالتا ہے اور کئی بالیں اس میں نکلتی ہیں جن میں کہ سینکڑوں دانے ہوتے ہیں۔ غرضیکہ ہر ایک چیز کی ربوبیت کر کے اور اس کے مناسب حال غذا دے کر خدا تعالیٰ بڑا کرتا ہے اور اسی لئے اس کا نام