انوارالعلوم (جلد 1) — Page 451
2 انوار العلوم جلد ا ۴۵۱ سيرة النبي تھے لیکن اس کا زیادہ استعمال نہ تھا کیونکہ سادہ زندگی کی وجہ سے آپ کھجو ر اور پانی پر ہی کفایت کر لیتے ۔ ایک صحابی یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آپ کے سامنے کدو پکا کر رکھا گیا تو آپ نے اسے بہت پسند فرمایا ۔ ان تمام کھانوں کے ساتھ آپ اصل مالک کو نہ بھولتے بلکہ خدا کا نام لے کر کھانا شروع کرتے اور دائیں ہاتھ سے کھاتے اور اپنے آگے سے کھاتے اور جب کھا چکتے تو فرماتے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا طَيِّبًا تُبَارَكاً فِيْهِ غَيْرَ مَكْفِي وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنَى عَنْهُ رَبَّنَا (بخاری کتاب الاطعمه باب ما يقول اذا فرغ من طعامہ ) سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ بہت بہت تعریفیں پاک تعریفیں- برکت والی تعریفیں ۔ ایسی تعریفیں کہ جو ایک دفعہ پر بس کرنے والی نہ ہوں۔ جو چھوڑی نہ جاویں۔ جن کی ہمیشہ عادت رہے اے ہمارے رب یعنی مولا تیرا شکر تو میں بہت بہت کرتا ہوں پر پر تو تو بھی مجھ پر رحم کر اور آج کے انعام پر ہی بس نہ ہو ہو جائے جائے ۔ بلکہ تو ہمیشہ مجھ پر انعام کرتارہ اور میں ہمیشہ تیرا شکر کرتا رہوں۔ اس دعا پر غور کرو اور دیکھو کہ کھانا کھاتے وقت آپ کے دل میں کیا جوش موجزن ہوں گے اور کیا شکر کا دریا پھوٹ کر بہہ رہا ہو گا۔ پھر اس پر بھی غور کرو کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ یعنی تمہارے لئے رسول کریم ﷺ ایک بہتر سے بہتر نمونہ ہے جس کی تمہیں پیروی کرنی چاہئے۔