انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 450

انوار العلوم جلدا ۴۵۰ سيرة النبي موٹے بالوں میں کنگھی کرتے اور آخر عمر میں مانگ بھی نکالتے تھے ۔ سر میں تیل یا خوشبو لگانا بھی آپ کی عادت میں داخل تھا۔ آپ کا جسم بہت نازک اور ملائم تھا۔ آپ کے جسم میں سے خوشبو آتی تھی۔ آپ کا سینہ چوڑا تھا اور دونوں کندھوں کے درمیان بہت فاصلہ تھا۔ آپ کے ہاتھ پاؤں بہت مو - تھے اور ہتھیلیاں بہت چوڑی تھیں۔ آپ سوتی کپڑے کو اور خصوصاً دھاری دار کو زیادہ پسند فرماتے تھے اور اسی قسم کے کپڑے میں آپ دفن بھی کئے گئے تھے لیکن در حقیقت جس قسم کا کپڑا ہو تا آپ اسے استعمال کر لیتے۔ اپنے آقا کی ہر ایک نعمت کا شکر کرتے۔ حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول کریم ال اکثر اوقات بات تین بات کرنے کا طریق دفعہ دہراتے تاکہ لوگ اچھی طرح سمجھ جاویں اور سلام بھی تین دفعہ کرتے ۔ اسی طرح حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ بات ایسی آہستگی کے ساتھ کرتے کہ اگر کوئی چاہے تو آپ کے لفظ گن لے اور جس طرح دوسرے لوگ جلدی جلدی بات کرتے ہیں آپ ایسا نہ کرتے تھے۔ آپ تمام طیب اشیاء کھاتے تھے لیکن اس بات کا لحاظ رکھتے تھے کہ کھانے پینے کے متعلق وہ صدقہ نہ ہوں۔ حتی کہ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول رض کریم فرمایا کرتے تھے کہ میں بعض دفعہ گھر جاتا ہوں اور وہاں بستر پر کوئی کھجور پڑی دیکھتا نہوں تو پہلے تو کھانے کے لئے اٹھا لیتا ہوں لیکن پھر اس خیال سے کہ کہیں صدقہ نہ ہو پھینک دیتا ہوں۔ اس بات سے اس وقت کے مسلمانوں کو عبرت حاصل کرنی چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ ان کا رسول اللہ صدقہ سے کس قدر پر ہیز کرتا تھا۔ اب تو بعض لوگ اچھا بھلا مال رکھتے ہوئے بھی صدقہ کے لینے میں مضائقہ نہیں کرتے۔ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ کوئی جب کوئی چیز آپ کو دیتا آپ پوچھتے ۔ اگر ہدیہ ہوتی تو خود بھی استعمال فرماتے ورنہ آس پاس کے غرباء میں تقسیم کر دیتے۔ آپ کی خوراک ایسی سادہ تھی کہ اکثر کھجور اور پانی پر گزارہ کرتے ۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ کے انصار ہمسائے دودھ تحفہ بھیجتے تو اکثر ہم لوگوں کو پلا دیتے ۔ لیکن باوجود اس قدر - کے طیبات سے پر ہیز نہ تھا اور جھوٹے صوفیوں کی طرح آپ " طیبات کو ترک نہ کر بیٹھے تھے بلکہ آپ عمدہ سے عمدہ غذا ئیں جیسے مرغ و غیرہ بھی کھالیتے تھے۔ پانی پیتے وقت آپ کی یہ عادت تھی کہ تین دفعہ بیچ میں سانس لیتے اور یکدم پانی نہ چڑھا جاتے ۔ نہ صرف اس میں آپ کا وقار پایا جاتا ہے بلکہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ صحت کا بھی بہت خیال رکھتے تھے ۔ گوشت کو آپ پسند فرماتے ۔ سادگی