انوارالعلوم (جلد 1) — Page 449
انوار العلوم جلدا سيرة النبي ال پہلا باب آپ اس کا حلیہ - لباس - عمر- اور بعض دیگر طریق عمل رسول کریم ال (فداہ نفسی) مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کے والد عبداللہ فوت ہو چکے تھے۔ آپ کو آپ کی والدہ آمنہ اور دادا عبد المطلب نے پرورش کیا۔ لیکن یہ دونوں بھی آپ کی صغر سنی ہی میں فوت ہو گئے جس کے بعد آپ کے چا ابو طالب آپ کے نگران رہے ۔ آپ نے تریسٹھ سال کی عمر پائی اور ساری عمر اللہ تعالیٰ کی رضا کے حاصل کرنے میں عمر اور اس کے نام کو دنیا میں بلند کرنے میں خرچ کی۔ دنیا میں نہ کوئی ویسا پیدا ہوا اور نہ ہو گا۔ تمام انسانی کمالات آپ" پر ختم ہو گئے۔ تقوی کی سب راہیں آپ نے طے کیں اور محبت الہی کے تمام دروازوں میں سے گزرے ۔ حتی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم الانبیاء کا خطاب دیا اور ہمیشہ کے لئے اپنے دربار کی رسائی کے لئے آپ کی اتباع کو شرط قرار دیا۔ آپ میانہ قامت تھے نہ بہت لمبے اور نہ پستہ قد۔ آپ کا رنگ بہت آپ کا حلیہ خوبصورت تھانہ تو بالکل سفید جسے سرد ممالک کے لوگوں کا ہوتا ہے اور نہ گندم لوگوں اور نہ گوں۔ آپ کے بال نہ تو گھو نگر الے تھے اور نہ بالکل سیدھے بلکہ کسی قدر خم دار تھے۔ آپ کے بالوں کا رنگ کسی قدر سرخی مائل تھا اور بڑھاپے میں کچھ بال کنپٹیوں کے پاس سے سفید ہو گئے تھے باقی بال کالے ہی رہے ۔ سر سر کے بال آپ لمبے رکھتے تھے جو کانوں کی لون وں کی لو تک آتے تھے۔ آپ ہمیشہ