انوارالعلوم (جلد 1) — Page 442
انوار العلوم جلدا ۴۳۲ اخبار فضل کا پراسپکٹس اور اس نے ہمیں غریب دل نہیں دیئے پس میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت اس طرف پوری توجہ کرے گی اور اپنی بے نظیر ہمت اور استقلال سے کام لے کر جو وہ اب تک ہر ایک کام میں دکھاتی رہی ہے اس کام کو بھی پورا کرنے کی کوشش کرے گی اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی مذکورہ بالا تحریر کو صرف ارادوں اور خواہشوں تک ہی نہ رہنے دے اور سلسلہ کی ضروریات کے پورا کرنے میں ہمارا ہاتھ بٹائے۔ کام کرنے والے آدمی کم ہیں اس لئے بے شک شروع میں دقت پیش آئے گی لیکن اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: ۷۰) خدا تعالیٰ ہمیں جہاد فی اللہ کی توفیق دے اور لوگوں کے دلوں میں الہام کرے کہ وہ اس کام میں مدد دیں۔ یہ اخبار انشاء اللہ گورنمنٹ کی شرائط کو پورا کرنے کے شائع اخبار کے متعلق ضروری اطلاع بعد اللہ تعالی کو منظور ہوا تو ماہ جون کی کسی تاریخ کوا ہو گا بارہ صفحہ کا اخبار ہو گا۔ اور سردست ابتدائی اخراجات کو مد نظر رکھ کر اس کی قیمت چار روپے رکھی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو اس میں کمی کرنے کا موقعہ بھی اگلے سال مل سکتا ہے چونکہ اخبار کے شروع کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان بہت ضروری ہے کہ کچھ خریدار مہیا ہو جائیں اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ جن دوستوں کی خدمت میں یہ اشتہار پہنچے وہ اس کی خریداری کے متعلق اطلاع دیں۔ اخبار کا پہلا پرچہ ایسے سب دوستوں کے نام وی پی کیا جائے گا اور امید ہے کہ احباب اپنے دوستوں میں بھی اس کی خریداری کی کوشش کریں گے ۔ فی الحال اس کا ایڈیٹر میں ہی ہوں گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کوئی مناسب آدمی بھیج دے۔ کل خط و کتابت متعلق اخبار و اطلاع خریداری قاضی محمد ظهور الدین صاحب اکمل قادیان ضلع گورداسپور کے نام ہونی چاہئیے کن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (آل عمران : ۹۳) رَحِمَكُمُ اللَّهُ وَآخِرُ دَعَوْنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ المشتمر مرزا محمود احمد حسن اتفاق سب انتظام مکمل ہو چکا تھا کہ لاہور سے ایک دوست نے پیغام صلح کا پر اسپکٹس ارسال کیا پیغام صلح کا ذکر تو پہلے سن چکا تھا لیکن پہلے تو ایک دوست نے بتایا کہ ابھی اس کی تجویز معرض التواء میں