انوارالعلوم (جلد 1) — Page 441
انوار العلوم جلدا ۴۴۱ اخبار فضل کا پراسپکٹس تعلیم کی ترغیب دینا اور اس کے لئے مفید تجاویز پیش کرنا تبلیغ اسلام کی ترغیب دینا اس کے لئے ذرائع کی تلاش کرنا اور مخالفین کی تبلیغی کوششوں سے آگاہ کرنا۔ ے۔ سیاست میں جماعت کو ان اصولوں پر چلنے کی تعلیم دینا کہ جن پر حضرت صاحب قوم کو چلانا چاہتے تھے اور حضرت خلیفہ المسیح چلانا چاہتے ہیں۔ اور گورنمنٹ کی وفادری کی تعلیم دینا۔ ضروری مفید اخبار کی واقفیت بہم پہنچانا جن سے عموماً خبروں کے لئے اور کسی اخبار کی احتیاج نہ رہے خصوصا عالم اسلام کی خبروں سے آگاہ کرنا۔ احمدی جماعت میں آپس میں میل ملاپ اور واقفیت کے بڑھانے اور مرکزی حیثیت میں ملانے کی کوشش کرنا۔ ۱۰- صنعت و حرفت تجارت وغیرہ کے متعلق اور ایجادات جدیدہ کے متعلق بقدر امکان واقفیت بہم پہنچانا۔ اس پر حضرت خلیفہ المسیح کی رائے میں نے اس امر کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح سے مشورہ لیا تو آپ نے جو کچھ اس پر تحریر فرمایا ہے وہ جماعت کی آگاہی کیلئے نقل کیا جاتا ہے ہے " ہفتہ دار پبلک اخبار کا ہونا بہت ہی ضروری ہے جس قدر اخبار میں دلچسپی بڑھے گی خریدار خود بخود پیدا ہوں گے ہاں تائید الہی حسن نیت اخلاص اور ثواب کی ضرورت ہے زمیندار " ہندوستان، پیسہ اخبار میں اور کیا اعجاز ہے ؟ وہاں تو صرف دلچسپی ہے اور یہاں دعاء نصرت الہیہ کی امید بلکہ یقین - توکل علی اللہ کام شروع کر دیں " نور الدین (دستخط ) اس تحریر کو پڑھ کر کوئی شک کی گنجائش نہیں رہتی کہ ایک ایسے اخبار کی ضرورت ہے اس لئے بموجب ارشاد حضرت خلیفہ المسیح تو کلاً علی اللہ اس اخبار کو شائع کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے ہمارا کام کوشش ہے برکت اور اتمام خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے لیکن چونکہ یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے اس لئے اس کی مدد کا یقین ہے بے شک ہماری جماعت غریب ہے لیکن ہمارا خدا غریب نہیں ہے