انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 440 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 440

انوار العلوم جلد ! ۴۰ اخبار فضل کا پر اسپکٹس ہماری ضرورتوں کے پورا کرنے کے لئے کوئی تدبیر نہ کرے گا؟ جرأت اور ہمت اور استقلال سے کام لیتے ہوئے اس کے حضور میں گر جاؤ تو وہ تمہاری ہر مشکل کو آسان کر دے گا۔ اور ہر طرف سے آسمان کے دروازے تم پر کھل جائیں گے ۔ کیا یہ سچ نہیں کہ وہ ہر احمدی کی مدد کرتا ہے اور بہت سے ہیں کہ جو زمین سے اٹھا کر آسمان پر بٹھا دئے گئے ہیں اور سینکڑوں ہیں کہ جنہیں گڑھوں سے نکال کر بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر جگہ دی گئی ہے ۔ پھر کیا وہ خدا تمہاری ان ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کچھ سامان نہ کرے گا۔ مجھے خوب یاد ہے کہ جب تعلیم الاسلام ہائی سکول کے لئے بورڈنگ کی تجویز ہوئی اور پچاس ہزار کی ضرورت بتائی گئی تو ہزاروں تھے جو کہتے تھے کہ اس کمزور جماعت سے یہ کب ہو سکتا ہے۔ لیکن کیا پھر صرف بورڈنگ ہی نہیں بلکہ سکول بھی تیار نہ ہو گیا۔ اور کیا تعمیر کے اخراجات کے ہوتے ہوئے تمہاری ہی جیبوں سے دوسرے بیسیوں کاموں کے لئے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے نہیں نکلے ۔ یہ سب کچھ کیونکر ہوا خدا کے حکم سے اور اس لئے کہ خدا تمہارے ساتھ ہے اور جب تم دین کی راہ میں خرچ کرتے ہو تو وہ تمہارے لئے آمدن کے اور کئی دروازے کھول دیتا ہے۔ پس جس نے یہ شک کیا کہ یہ جماعت اتنے بوجھ کیونکر اٹھائے گی اس نے اس بات کو جھٹلا دیا کہ یہ جماعت اللہ کے فضل سے آخر تین منٹم کی مصداق ہے اور اس نے اس کی ناقدری کی۔ ابھی ایک اخبار کیا بیسیوں کام تم نے کرنے ہیں اور تمہیں کرنے پڑیں گے اور وہ ضرور ہو کر رہیں گے کیونکہ خدا کے منشا پورے ہو کر رہتے ہیں۔ لیکن یہ سب ترقی اسی طرح غیر معلوم طور سے ہوگی جس طرح ایک پیج سے جنگل بن جاتا ہے اور عقل اس کو نہیں سمجھ سکتی۔ میں مختصرا اس اخبار کے اغراض بیان کر دینا بھی اس اس اخبار کے کیا اغراض ہوں گے جگہ ضروری سمجھتا ہوں۔ ا۔ مذہب اسلام کی خوبیوں کو مخالفین کے سامنے پیش کرنا۔ قرآن شریف کے کمالات سے آگاہ کرتا۔ حضرت صاحب کی تعلیم اور آپ کی جماعت کی خصوصیات کو لوگوں پر ظاہر کرنا۔ جماعت کو مذہب اسلام سے واقف کرنا اور ہر قسم کی بدعات اور رسومات کی ظلمتوں سے نکالنے کی کوشش کرنا اور اخلاق کی درستی کی طرف توجہ دلانا۔ تاریخ اسلام کے ان مفید حصوں کو شائع کرنا جن سے ہمت ۔ استقلال ۔ قربانی ۔ جرأت ایثار - ایمان وفاداری و غیره خصال حسنہ میں ترقی کی تحریک ہو۔