انوارالعلوم (جلد 1) — Page 409
انوار العلوم جلدة ۲۰۹ خدا کے فرستادہ پر ایمان لاؤ - ا رو زرد چادروں کے ساتھ اترے گا۔ ۲۔ دو فرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے اترے گا۔ ۳- کافر اس کے دم سے مریں گے ۔ ۴۔ ایسا معلوم ہو گا کہ ابھی ابھی حمام سے نکلا ہے اور پانی کے قطرے اس کے سر کے بالوں سے موتیوں کی طرح ٹپک رہے ہوں گے ۔ ۵- دجال کے بالمقابل خانہ کعبہ کا طواف کرے گا۔ ۶۔ صلیب کو توڑے گا۔ے ۔ خنزیر کو قتل کرے گا ۔ ۸۔ ایک بیوی کرے گا اس سے اولاد اس کے لئے ہوگی۔ ۹- دجال کو قتل کر دے گا۔ ۱۰- مسیح موعود طبعی موت سے مرے گا اور آنحضرت کے مقبرہ میں دفن ہو گا۔ اس کی تشریح میں حضرت مسیح موعود ہی کی تحریر سے پیش کرتا ہوں۔ (۱) دو زرد چادریں وہ دو بیماریاں ہیں (دیکھو کتب تعبیر الرویا جو بطور علامت کے مسیح موعود کے جسم کو ان کا روز ازل سے لاحق ہونا مقدر کیا گیا تھا تاکہ اس کی غیر معمولی صحت بھی ایک نشان ہو ۔ (۲) دو فرشتوں سے مراد اس کے لئے دو قسم کے غیبی سہارے ہیں جن پر اس کی اتمام حجت موقوف ہے ایک وہی علم متعلق عقل اور نقل کے ساتھ اتمام حجت جو بغیر کسب اور اکتساب کے اس کو عطا کیا جائے گا دوسری اتمام حجت نشانوں کے ساتھ جو بغیر انسانی دخل کے خدا کی طرف سے نازل ہوں گے۔ (۳) کافروں کو دم سے مارنا اس سے یہ مطلب ہے کہ مسیح موعود کے نفس یعنی اسکی توجہ سے کافر ہلاک ہوں گے۔ (۴) اور سر کے بالوں سے موتیوں کی طرح قطرے ٹپکنا اس کشف کے یہ معنی ہیں کہ مسیح موعود اپنی بار بار توبہ اور تضریع سے اپنے اس تعلق کو جو اس کو خدا کے ساتھ ہے تازہ کر تا رہے گا گو یارہ ہر وقت غسل کرتا ہے۔ ورنہ جسمانی غسل میں کون سی خاص خوبی ہے اس طرح تو ہندو بھی ہر روز صبح کو غسل کرتے ہیں اور غسل کے قطرے بھی سکتے ہیں۔ (۵) اور طواف خانہ کعبہ وہ یہ ہے کہ آخری زمانہ میں ایک گروہ پیدا ہو گا جس کا نام و جال ہے وہ اسلام کا سخت دشمن ہو گا اور وہ اسلام کو نابود کرنے کے لئے جس کا مرکز خانہ کعبہ ہے چور کی طرح اس کے گرد طواف کرے گا تا اسلام کی عمارت کو بیخ و بن سے اکھاڑ دے ۔ اس کے مقابل پر مسیح موعود بھی مرکز اسلام کا طواف کرے گا جس کی تمثیلی صورت خانہ کعبہ ہے اور اس طواف سے مسیح موعود کی غرض یہ ہوگی کہ اس چور کو پکڑے جس کا نام دجال ہے اور اس کی دست درازیوں سے مرکز اسلام کو محفوظ رکھے۔