انوارالعلوم (جلد 1) — Page 410
انوار العلوم جلدا ۱۰ خدا کے فرستادہ پر ایمان لاؤ (۶) اور صلیب توڑنے سے یہ سمجھنا کہ صلیب کی لکڑی یا سونے چاندی کی صلیبیں توڑ دی جائیں گی یہ سخت غلطی ہے۔ اس قسم کی صلیبیں تو ہمیشہ اسلامی جنگوں میں ٹوٹتی رہی ہیں بلکہ اس سے مطلب یہ ہے کہ مسیح موعود صلیبی عقیدہ کو توڑ دے گا اور بعد اس کے دنیا میں صلیبی عقیدہ کا نشود نمانہ ہو گا ۔۔۔ اس کا اقبال صلیب کے زوال کا موجب ہو گا اور صلیبی عقیدہ کی عمر اس کے ظہور سے پوری ہو جائے گی۔ اور خود بخود لوگوں کے خیالات صلیبی عقیدہ سے بیزار ہوتے چلے جائیں گے جیسا کہ آج کل یورپ میں ہو رہا ہے۔ (۷) اور یہ پیش گوئی کہ خنزیر کو قتل کرے گا یہ ایک نجس اور بد زبان دشمن کو مغلوب کرنے کی طرف اشارہ ہے اور اس کی طرف اشارہ ہے کہ ایسا د شمن مسیح موعود کی دعا سے ہلاک کیا جاوے گا۔ (۸) مسیح کی اولاد ہوگی یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا اس کی نسل سے ایک ایسے شخص کو پیدا کرے گا جو اس کا جانشین ہو گا اور دین اسلام کی حمایت کرے گا۔ (۹) دجال کو قتل کرے گا اس کے یہ معنی ہیں کہ اس کے ظہور سے دجالی فتنہ رو بزوال ہو جائے گا اور خود بخود کم ہوتا جائے گا اور دانشمندوں کے دل توحید کی طرف پلٹا کھا جائیں گے۔ (۱۰) مسیح موعود بعد وفات کے آنحضرت ا اللہ کی قبر میں داخل ہو گا اس کے یہ معنی کرنا کہ نعوذ باللہ آنحضرت ﷺ کی قبر کھودی جائے گی۔ یہ جسمانی خیال کے لوگوں کی غلطیاں ہیں جو گستاخی اور بے ادبی سے بھری ہوئی ہیں بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ مسیح موعود مقام قرب میں آنحضرت اللہ سے اس قدر قریب ہو گا کہ موت کے بعد آنحضرت ا کے قرب کارتیہ اس کو ملے گا۔ اور اس کی روح آنحضرت ا کی روح سے جاملے گی گویا ایک ہی قبر میں ہیں۔ اللہ تعالی آپ کو خوب غور سے پڑھنے اور پھر ان پاک عقائد کو دل سے مان لینے کی توفیق عطا فرمادے ۔ (آمین) ( محررہ اپریل ۱۹۱۲ء)