انوارالعلوم (جلد 1) — Page 408
انوار العلوم جلدا ۴۰۸ خدا کے فرستادہ پر ایمان لاؤ پھیلاتے تھے) کے ایڈیٹرو منتظم سرکش تھے ۔ آخر خدا کی غیرت جوش میں آئی اور آپ نے ” قادیان کے آریہ اور ہم ایک رسالہ لکھا۔ اور صفحہ ۲۲٬۲۱ میں یہ : ۲۲٬۲۱ میں یہ پیشگوئی ان لوگوں کے حق میں کی۔ یہ لوگ ان نبیوں کی تکذیب میں جن کی سچائی سورج کی طرح چمکتی ہے۔ حد سے بڑھ گئے ہیں خدا جو اپنے بندوں کے لئے غیرت مند ہے ضرور اس کا فیصلہ کرے گا وہ ضرور اپنے نبیوں کے لئے کوئی ہاتھ دکھلائے گا۔ اسی طرح اور اور بھی کئی الہام تھے۔ تھے ۔ آخر ان کو طاعون ہوا اور تینوں تین دن کے اندر طاعون کا شکار ہو گئے۔ اور ایسے تباہ ہوئے کہ کوئی ان کا قائم مقام نہ ہوا۔ یہ غیر قوموں پر اتمام حجت تھا۔ مسلمان کہلانے والے مولویوں پر یوں اتمام حجت کی کہ تمام مشہور مولویوں کے نام لکھ کر ان کو مباہلہ کے لئے بلایا اور لکھا دیکھو انجام آتھم) میں دعا کروں گا اے خدا علیم و خبیر اگر تو جانتا ہے کہ یہ تمام الہامات جو میرے ہاتھ میں ہیں تیرے ہی الہام ہیں اور تیرے منہ کی باتیں ہیں تو ان مخالفوں کو جو اس وقت حاضر ہیں ایک سال کے عرصہ تک نہایت سخت دکھ کی بار میں مبتلا کر ۔ کسی کو اندھا کر دے اور کسی کو مجزوم اور کسی کو مفلوج اور کسی کو مجنون اور کسی کو مصروع اور کسی کو سانپ یا سگ دیوانہ کا شکار بنا اور کسی کے مال پر آفت نازل کر اور کسی کی جان پر اور کسی کی عزت پر ۔ اور صفحہ ۲۷ پر لکھتے ہیں میں یہ بھی شرط کرتا ہوں کہ میری دعا کا اثر صرف اس صورت میں سمجھا جائے کہ جب تمام وہ لوگ جو مباہلہ کے میدان میں بالمقابل آدیں ایک سال تک ان بلاؤں میں سے کسی بلا میں گرفتار ہو جائیں اگر ایک بھی باقی رہا تو میں اپنے تئیں کاذب سمجھوں گا اگر چہ وہ ہزار ہوں یا دو ہزار ۔ ذرا غور سے پڑھو کیا کوئی شخص اتنا بڑا دعویٰ سوا صادق مأمور کے کر سکتا ہے ۔ حق، حق ہی ہوتا ہے کوئی مولوی مقابل پر نہ آیا۔ اور یوں حضور کی صداقت اور اپنی بطالت پر عملی گواہی دے دی اور ان میں سے بہت آپ کی آنکھوں کے سامنے انہیں بیماریوں سے مرے۔ : ان بیج نیرہ کے ہوتے اور اس خدمت اسلامی کی موجودگی میں جس میں کوئی شائبہ اپنی غرض دنیاوی کا نہیں پایا جا تا چنانچہ دیکھو اگر آپ کو دنیا کا کمانا مقصود ہو تا تو اپنی کوئی جائیداد بڑھاتے اپنی اولاد کے لئے گدی کو مخصوص کر جاتے) کون آپ پر ایمان لانے سے بے رغبتی کر سکتا ہے۔ الا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ ۔ (البقره: ۱۳۱) مسیح کے لئے جو نشانات آپ لوگوں نے مقرر کئے ہیں وہ زیادہ ترسیمی مشہور ہیں۔