انوارالعلوم (جلد 1) — Page 11
انوار العلوم جلد | ہوا تو اس مذہبی لوہے کو زنگ لگ گیا۔ 11 چشمه توحید اب یہ عیسائی سلطنتیں خود بخود اسلام کی طرف رجوع کریں یورپ میں اسلام کی اشاعت کی اور وہ یورپ جو عیسائی کا گھر ہے اسلام کا مرکز ہو گا۔ عیسائیوں میں خود بخود شرک کے بر خلاف خیال پیدا ہو گئے ہیں۔ یہاں تک کہ بہت سے حضرت عیسی کے خدا ہونے کے منکر ہو گئے ہیں۔ اور بعض ایسے بھی ہیں جو نعوذ باللہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی ولد الزنا تھے ۔ پس زمانہ خود بخود شرک کو چھوڑنے والا ہے اور قریب ہے کہ خدا اپنا جلال ظاہر کرے ۔ یہ احمدی جماعت جو کہ اس وقت مورد انعامات اللہ اور اس وقت بہت ہی کمزور حالت میں ہے۔ ایک دن آنے والا ہے کہ تمام دنیا میں پھیل جاوے گی ۔ خدا ہمارے امام کو فرماتا ہے اور وعدہ دیتا ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے ۔ اور اس وقت جو ایک کمزوری کی سی حالت ہے یہ ہماری اپنی کمزوری کی وجہ سے ہے ہم اس وقت یتیم کی طرح ہیں جس کو تمام دنیا نے چھو ڑ دیا ہے۔ ایک یتیم تو وہ ہوتا ہے جس کا صرف باپ ہی مرجاتا ہے مگر ہم سے سب دنیا نے قطع تعلق کر لیا۔ اگر ترقی چاہتے ہو تو ایک دل ہو کر دعائیں مانگو کیوں کہ خدا وحدت کو پسند کرتا ہے کیوں کہ وہ خود واحد ہے۔ پس جب کہ ایک یتیم کی آواز عرش عظیم کو ہلا دیتی ہے تو کیا چار لاکھ ٹیموں کی آواز کچھ بھی اثر نہ کرے گی ؟ شرک کو دور کر دو اور تمہارے کام ٹھیک ہو جائیں گے ۔ ا ئیں گے ۔ اب میں آپ لوگوں کے سامنے اس رکوع کا مجمل طور سے بیان کرتا ہوں جو کہ میں نے تقریر کے شروع میں پڑھا تھا۔ یعنی سوره لقمان کا دو سرار کوع 1 سورہ لقمان کے دوسرے رکوع کی لطیف تفسیر اس جگہ خدا تعالی فرماتا ہے کہ وَلَقَد أَتينا لقمان الحكمة أن شكُرْ لِلَّهِ وَمَنْ يَشْكُرْ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ۔ (لقمان: ۱۳) یعنی میں نے لقمان کو حکمت بخشی تاکہ شکر کرے اللہ کا۔ اور جو شکر کرتا ہے پس وہ اپنے نفس کے لئے کرتا ہے۔ اور جو کفر کرتا ہے پس اللہ تو بے پرواہ ہے اور تعریف والا ہے۔ اس جگہ خدا تعالیٰ ظاہر کرتا ہے کہ میں نے لقمان کو حکمت دی اور دنیا تو پہلے ہی لقمان کو عقل مند مانتی ہے۔ دنیا میں دو قسم کے رتے ہیں۔ اور انسان ہوتے تے ہیں۔ ایک تو وہ جن کو دنیا عقلمند سمجھتی ہے اور خدا کے نزدیک وہ ذلیل ہوتے ؟ ایک وہ جن کو دنیا بھی عظمند اور حکیم سمجھتی ہے اور خدا بھی۔ پس یہاں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہ صرف دنیا ہی لقمان کو عقلمند بتاتی ہے بلکہ میں نے بھی اس کو حکمت دی ہے اور میں بھی اس کو حکمت