انوارالعلوم (جلد 1) — Page 361
انوارالعلوم جلد 1 ۳۶۱ گوشت خوری (Germs) منہ میں داخل نہ ہو سکیں لیکن خورد بینی اجرام کو یہ رکاوٹیں کب روک سکتی ہیں اور انسان خواہ کتنی ہی کوشش کرے ان کی ہلاکت سے کب محفوظ رہ سکتا ہے۔ پس یہ خیال کہ مسلمان یا مسیحی قو میں جانداروں کو ہلاک کرتی ہیں غلط ہے آریہ بھی روزانہ ہزاروں پروٹوزوا کا خون کرتے ہیں اور ان کے مذہب کی رو سے انسانی روح اور ان کیڑوں کی روح میں کچھ فرق نہیں۔ اسی طرح موتی ، ریشم اور مشک ایسی اشیاء ہیں کہ جو بغیر جان لینے کے حاصل ہو ہی نہیں سکتے اور مشک کا استعمال تو ہندؤوں کی عبادتوں کا ایک جزء ہے۔ سل کا علاج مچھلی کا تیل ثابت ہوا ہے اسی طرح معدہ کی مختلف بیماریوں کے لئے پیسین بے نظیر دوائی مانی گئی ہے جو کہ معدہ کے گلینڈ ز کا رس ہوتا ہے مگر میں نہیں جانتا کہ ان مفید دواؤں کے استعمال سے آریہ پر ہیز کریں گے۔ اسی طرح انسان کی پیدائش میں ہی مختلف کیڑوں کی ہلاکت رکھی گئی ہے انسان کی منی میں بہت سے سپر میٹو ز و ا پائے جاتے ہیں اور انہی میں سے ایک کا بچہ بنتا ہے۔ اور وہ رحم مادر میں بیچ کا کام دیتا ہے لیکن باقی سب کے سب فنا ہو جاتے ہیں مر جاتے ہیں یا غذا بن جاتے ہیں اب بتائیے اس کا علاج کیا ہو سکتا ہے۔ سینکڑوں دفعہ انسان اپنی عمر میں جماع کرتا ہو گا۔ اور اس سے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوتا۔ تو ہر دفعہ وہ کئی جانوں کا قاتل بنتا ہے لیکن آریہ اس پر اعتراض نہیں کرتے ۔ چونکہ شہوت انسان کے اندر ایک زبردست طاقت رکھی گئی ہے اس لئے اس خون سے بچنا تو انسان کی طاقت سے باہر ہے ہر ایک انسان کو اس میں مبتلا ہو نا پڑے گا۔ اور اگر انسان جماع کرنا ہی چھوڑ دیں تو پھر نسل انسانی کا خاتمہ ہے۔ اور اگر ایک جماع میں ایک بچہ بھی پیدا ہو تب بھی بہت سے ۔ بہت سے سپرمیٹو ز وا بے فائدہ ہلاک ہو جائیں گے پس نہ صرف یہ کہ انسان و حیوان کو زندگی کے مختلف اوقات میں اپنی جان کی حفاظت کے لیئے مختلف جانوں کا خون کرنا پڑتا ہے بلکہ انسان و حیوان کی نسل ہی تب چل سکتی ہے جبکہ بعض جانوں کا خون کیا جائے اب اگر یہ فعل ظلم ہے تو اس ظلم کا بانی نعوذ باللہ پر میشور ہے جس کی طرف ظلم کا منسوب کرنا ایک کبیرہ گناہ ہے اس لئے ماننا پڑے گا کہ یہ ظلم نہیں ہے۔ حیوان تو حیوان بعض پودوں کو بھی اپنی پرورش کے لئے جان لینی پڑتی ہے چنانچہ فلائی ٹریپ ایک پودا ہوتا ہے کہ جس کے پتوں میں ایک خاص حس ہوتی ہے اور جس وقت ان پر کوئی کیڑا آکر بیٹھے تو وہ چھوٹی موٹی کے پورہ کی طرح اپنے پتوں کو سکیٹر لیتا ہے اور اس کو کھا جاتا ہے۔ اور بغیر اس کے اس کی کامل پرورش ہوتی ہی نہیں ہے کیونکہ وہ اگر کیڑوں کو نہ کھائیں تو کافی نائیٹروجن ان کے