انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 360 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 360

انوار العلوم جلد ، ۳۶۰ گوشت خوری غرض اس قسم کے گوشت خور جانوروں کے وجود سے جو گوشت کے سوا کچھ اور نہیں کھاتے ثابت ہوتا ہے کہ کسی جاندار کو ذبح کرنا ظلم رنا ظلم نہیں۔ ورنہ اللہ تعالی پر نعوذ باللہ ظلم کا اطلاق ہو گا۔ گوشت خوری کے مضمون پر بحث کرتے ہوئے یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ آریوں کے اعتقاد کے موجب کل حیوانوں کی روحیں اصل میں ایک ہی قسم کی ہیں کیونکہ کبھی ایک روح سانپ بن جاتی ہے۔ اور کبھی انسان اور کبھی شیر اور کبھی باز پس تناسخ کے مسئلہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سب حیوانوں کی روحیں ایک ہی قسم کی ہیں خواہ وہ خوردبینی کیڑے کی روح ہو یا ہا تھی کی اور چونکہ روح کو آریہ مفرد مانتے ہیں اس لئے یہ بھی ماننا پڑے گا کہ روح میں تغیر نہیں ہوتا۔ جس حالت میں روح انسان میں تھی اس حالت میں اب وہ سانپ یا بچھو کے قالب میں ہو گی پس باریک سے باریک کیڑوں کی ہلاکت ایسی ہی ظالمانہ کاروائی ہوگی جیسی کہ انسان یا ہاتھی کی ہلاکت ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ علاوہ ان جانوروں کے جو کہ پیدا ہی گوشت خور کئے گئے ہیں باقی سب جاندار بھی اپنی زندگی کے قیام کے لئے دوسرے جانداروں کی ہلاکت پر مجبور ہیں۔ پیدائش سے موت تک انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا رہتا ہے۔ بارہا اسے زخم لگتے ہیں اندرونی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں خوردبینی کیڑوں کی وجہ سے کئی بیماریاں اسے لاحق ہوتی ہیں اور ان بیماریوں کا علاج یہی ہوتا ہے کہ ایسی کرم کش دوائیاں استعمال کی جائیں کہ جن سے وہ کرم ہلاک ہوں اور انسان اس دکھ اور بیماری سے بچے اور کوئی مذہب اس فعل کو برا نہیں کہتا۔ جب تک خوردبین کی ایجاد نہ ہوئی تھی اس وقت تک تو بہت سے کیڑے دریافت نہ ہوئے تھے لیکن خوردبین کی ایجاد نے ثابت کر دیا ہے کہ اس ہماری دنیا میں باریک سے باریک کیڑے موجود ہیں جن کی ہزاروں قسمیں ہیں۔ اور جن کے ہلاک کرنے سے ہم بچ نہیں سکتے ۔ اور وہ ایسے چھوٹے قد کے ہیں کہ اعلیٰ سے اعلیٰ خوردبین کے بغیر ہم انہیں دیکھ بھی نہیں سکتے ۔ چنانچہ زولوجیکل اصطلاح کے رو سے ان کیڑوں کو پروٹو ز و ا کہتے ہیں۔ بعض انتڑیوں کی بیماریوں اور زخموں کے علاوہ آتشک کی ایک قسم بھی کیڑوں سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ لیکن کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ان کیڑوں کا ہلاک کرنا گناہ ہے ۔ خود آریہ ڈاکٹر اپنے ہاتھوں سے ہزار ہا کیڑوں کا روزانہ خون کرتے ہوں گے مگر انہیں کوئی ظالم نہیں کہتا حالانکہ جیسی انسانی روح ہے ویسی ہی آریہ اعتقاد کی رو سے ان کیڑوں کی روح ہے پھر کیا وجہ ہے کہ ایک جان بچانے کے لئے ہزاروں جانوں کو ہلاک کیا جائے۔ بھا بڑے اپنی طرف سے بڑی کوشش کرتے ہیں اور بعض منہ پر کپڑا باندھ لیتے ہیں تاکہ جرم