انوارالعلوم (جلد 1) — Page 218
انوار العلوم جلد 1 ۲۱۸ ارادہ تو میرا اس مضمون پر کچھ لکھنے کا مدت سے تھا۔ مگر ایک عرصہ سے طبیعت کچھ علیل رہی ہے۔ چنانچہ اول تو قریباً ایک ماہ تک کسی قدر بخار ہوتا رہا اور سخت سردرد کا دورہ رہا۔ اب کوئی ہفتہ بھر سے کھانسی ہو رہی ہے۔ مگر اس خیال سے کہ آخر یہ کام کرنا تو ہے ہی خدا تعالیٰ کے بھروسہ پر شروع کرتا ہوں۔ اگر منشائے الہی ہو گا تو پورا ہو رہے گا۔ اس علالت طبع کی وجہ سے ہی قدامت مادہ کا مضمون بھی شروع نہ کر سکا۔ حالانکہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ مارچ تک شروع کر دیا جائے گا شاید ایک دو ماہ اس میں اور توقف پڑ جائے وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ چونکہ یہ مضمون سلسلہ دار نکلے گا (انشاء اللہ ) اس لئے جملہ خریداران رسالہ سے التجا ہے کہ وہ اس کو سنبھال کر رکھیں تو آخر میں انشاء اللہ ایک چھوٹی سی کتاب بن جائے گی۔ اور ممکن ہے کہ کسی وقت کوئی سعید روح اس سے فائدہ اٹھائے وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ راقم خاکسار مرزا محمود احمد نجات