انوارالعلوم (جلد 1) — Page xxi
انوار العلوم جلدا 11 تعارف کتب پہنچ گئی کہ بیٹی فرعون موسیٰ کی لاش ہے۔ تو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سے خداتعالی کی اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر "فرعون موسیٰ" کے عنوان سے مضمون لکھا۔ جس میں اس پیشگوئی کی عظمت و شان مدلل طریق پر بیان فرمائی۔ (۹) مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے حضرت خلیفہ المسیح الاول کے دور میں اخبار " وطن اور المنیر " میں حضرت اقدس مسیح موعود اور حضرت خلیفہ المسیح پر اعتراض کیا گیا کہ آپ نے احمدیوں اور غیر احمدیوں میں ایک ذرا سے فرق پر اختلاف ڈلوا دیا۔ اور لکھ دیا کہ ہم میں اصولی فرق ہے۔ اسی نسبت سے یہ بھی کہا جانے لگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منکر کیونکر کافر ہوئے؟۔ تو اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح الاول کی منظوری سے اس مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر قرآن مجید، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کی روشنی میں ثابت فرمایا کہ سب ماموروں پر ایمان لانا ضروری ہے اور اس میں کسی تفریق یا کمی بیشی کی اجازت نہیں ہے۔ (۱۰) من انصاری الی الله حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے اپنے ایک رویا کی بناء پر حضرت خلیفہ المسیح الاول کی اجازت سے دو تحریکات شروع کیں۔ جن کا مقصد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے مشن کو آگے بڑھانا تھا۔ اس مقصد کے لئے آپ نے یہ مضمون " مَنْ أَنْصَارِی إِلَى اللہ" کے عنوان سے تشھید الاذہان میں شائع کیا۔ وہ دو تحریکات یہ تھیں: اول یہ کہ اس سال طاعون زیادہ شدت سے ہو گی اس لئے اس موقعہ پر جب کہ دل نرم ہوں ایک اشتہار کے ذریعہ لوگوں کو اس سلسلہ کی طرف دعوت دی جائے۔ دوم یہ کہ ایک انجمن قائم کی جائے۔ جس کے ممبران خصوصیت سے قرآن وحدیث اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کی تبلیغ کی طرف توجہ رکھیں اور افراد جماعت میں صلح و آشتی پیدا کرنے کی کوشش